پی سی بی کے پاس 2 آپشنز موجود ہیں یا تو ایونٹ میں ہی حصہ نہ لیں یا پھر بھارتی ٹیم سے نہ کھیلیں
چیمپئینز ٹرافی کا فیصلہ میدان نہیں ٹیبل پر ہوگا، آئندہ سال شیڈول ایونٹ کا معاملہ اگلے ہفتے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں پہنچ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی انعقاد سے پہلے ہی مسلسل مسائل کی زد میں ہے، پاکستان جانے سے بھارتی انکار نے صورتحال پیچیدہ بنا دی، اب یہ معاملہ آئی سی بورڈ میٹنگ میں جائے گا۔ آئندہ ہفتے کے آغاز میں ویڈیو کال پر انعقاد متوقع ہے، اس موقع پر ہائبرڈ ماڈل کے حوالے سے بات چیت ہوگی، پاکستان اپنے موقف پر ڈٹ گیا اور تمام میچز کی ملک میں ہی میزبانی کا عزم ظاہر کرچکا جبکہ بھارت اپنے میچز یو اے ای میں کھیلنے کا خواہاں ہے،پی سی بی کو ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے کا کہا جائے گا۔انکار پر پورے ایونٹ کی ہی منتقلی سے ڈرایا جائے گا، اس صورت میں 2 آپشنز موجود ہوں گے یا تو ایونٹ میں ہی حصہ نہ لیں یا پھر بھارتی ٹیم سے نہ کھیلیں،کوئی بھی فریق موقف سے ایک قدم پیچھے ہٹنے کوتیار نہیں۔ آئی سی سی کا...
بھارتی بورڈ چیف جے شاہ آئندہ ماہ کے اوائل میں آئی سی سی میں ذمہ داری سنبھال لیں گے، وہ چند روز سے دبئی میں ہی موجود ہیں، ذرائع کے مطابق آئی سی سی مالی مفادات کی وجہ سے پہلے ہی بھارت کی جانب جھکاؤ رکھتی ہے، جے شاہ کے آنے سے توازن مزید بگڑ جائے گا۔بورڈ میٹنگ میں پی سی بی کو دوستوں کی ضرورت پڑے گی، اس حوالے سے لابنگ شروع ہو چکی، گزشتہ دنوں محسن نقوی نے انگلش بورڈ حکام سے بھی ملاقات کی تھی، پی سی بی آفیشلز دیگر بورڈز کو اپنے موقف سے آگاہ کریں گے، پھر بھی خلاف فیصلہ آیا تو قانونی راہ اپنائی جائے...
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی تک کسی میٹنگ کی کوئی اطلاع نہیں ملی، ہم اپنے موقف پر قائم ہیں کہ ملک میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، جب تمام ٹیمیں آ رہی ہیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے، ہائبرڈ ماڈل ہمیں منظور نہیں ہے۔عمران خان ننگے پاؤں مدینے گئے تو باجوہ کو فون آگئے ایسے لوگ نہیں چاہئیں یہ کسے لے آئے، بشریٰ بی بیخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
چیمپئینز ٹرافی؛ ہائبرڈ ماڈل پر نہ ہوا تو کون میزبان ہوگا؟ٹورنامنٹ کو جنوبی افریقہ منتقل کیا جاسکتا ہے، رپورٹس
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ کسی ہائبرڈ ماڈل پر غور نہیں ہورہا، ذرائع پی سی بیبھارتی بورڈ اپنے میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے، ذرائع
مزید پڑھ »
'چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز نہیں بچا'دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں دیگر ممالک کی ٹیموں کے آفیشلز کا تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جارہی ہے، وکرانت گپتا کا انکشافکسی بھی اسٹیج پر ایسا نہیں لگتا تھا کہ انڈیا جائے گا کیوں کہ یہ بات بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں، بھارتی صحافی
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی انکار پر آئی سی سی بورڈ ممبرز کے درمیان ووٹنگ کا امکانہر گزرتے دن کیساتھ آئی سی سی پر دباؤ بڑھنے لگا
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے جوابی اقدامات پر آئی سی سی کو مالی نقصان کا خدشہبھارت کے انکار کے بعد پی سی بی اور حکومت نے بھی دو ٹوک موقف اپنالیا ہے، رپورٹس
مزید پڑھ »