دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں دیگر ممالک کی ٹیموں کے آفیشلز کا تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا دبئی میں ہونے والے اجلاس میں چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی اور ٹیموں کی سیکیورٹی سے متعلق کسی ممبر ملک نے سوال نہیں اُٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آکر چیمپئینز ٹرافی کھیلنے سے انکاری بھارتی ٹیم اور بورڈ کے پاس ٹورنامنٹ آکر نہ کھیلنے کا کوئی جواز نہیں بچا، ٹورنامنٹ میں شریک دیگر ممالک کی ٹیموں کے آفیشلز نے تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مثبت پیغام دیا ہے۔ اس سے قبل بھی بھارت نے ایشیاکپ سے قبل خدشات کا اظہار کرنے کیلئے قریبی اتحادیوں کو قائل کرنے کی کوشش کی تھی جس کے باعث ٹورنامنٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کروانا پڑا تھا۔مزید برآں، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا اور مبینہ طور پر مہمان نوازی کو سراہا ہے، اسی طرح انگلش ٹیم بھی پاکستان کے دورے پر موجود ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی کو مبینہ طور پر تشویش ہے کہ بھارتی بورڈ حکومتی کلیئرنس کا بہانہ بناکر ٹیم بھیجنے سے معذرت کرسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایونٹ کا شیڈول تاحال فائنل نہیں ہوسکا ہے۔دبئی میں پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی اور بی سی سی آئی حکام کے درمیان ایک سائیڈ لائن ملاقات متوقع تھی تاہم ملکی سیاسی روابط کے باعث محسن نقوی نے اپنا دورہ مختصر کردیا تھا جس کی وجہ سے بات چیت کا موقع نہیں مل سکا۔Oct 24, 2024Oct 23, 2024express.
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'جے شنکر کا دورہ؛ پاک بھارت کرکٹ بحالی پر کوئی بات نہیں ہوئی'بھارتی ٹیم کو اگلے برس فروری میں چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان آنا ہے
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ انتظامات، اَپ گریڈیشن کیلئے اہم اجلاسخیبر پختونخوا کے حکومتی ترجمان نے چیمپئینز ٹرافی اور اپ گریڈیشن کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا ہے جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھ »
حماس کے خاتمے کے بعد غزہ نئی انتظامیہ کو دینے کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو کا جنرل اسمبلی میں خطابانہوں نے کہا کہ میرا ملک اپنے لوگوں کی حفاظت کی جنگ لڑ رہا ہے، 7 اکتوبر کے حملوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
مزید پڑھ »
کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے! پاکستان کی 44 ماہ بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ میں پہلی کامیابیپاکستان ہوم گراؤنڈ پر 4 سال کے دوران 11 ٹیسٹ میں سے کوئی نہ جیت سکا
مزید پڑھ »
حاملہ ہوئی تو معروف برانڈز نے کام دینے سے انکار کردیا تھا، زارا نورپاکستان میں حاملہ اداکاراؤں کے لیے کوئی کام نہیں، زارا
مزید پڑھ »
معاشی اصلاحات پرعمل درآمد کیے بغیر پاکستان کے پاس کوئی چارہ نہیں: محمد اورنگزیبواشنگٹن میں وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف ڈائریکٹر صے گفتگو، سعودی ہم منصب اور سٹی بینک کے وفد سے ملاقاتیں، باہمی دلچسپی اور تعاون پر تبادلہ خیال
مزید پڑھ »