پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئینز ٹرافی میزبانی سے متعلق کشیدگی کے باعث آئی سی سی کے شیڈول کا فیصلہ معطل ہے۔ پاکستان بھارت کی موجودگی کے بغیر ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کو تیار ہے جبکہ بھارت ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کو تیار نہیں ہے. انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے سربراہ جے شاہ نے آئندہ ماہ چیئرمین کے عہدے پر مقرر ہونے کا اعلان کیا ہے.
چیمپئینز ٹرافی کے حوالے سے شیڈول جاری کرنے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دی گئی ڈیڈ لائن کا وقت بھی گزر گیا تاہم ڈیڈلاک برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم بھیجنے سے بھارتی انکار اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کروانے کی کوششوں میں مصروف بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) بھی پاکستان کے سخت موقف میزبانی سے پیچھے نہ ہٹنے کو دیکھ حیران ہے۔ پاکستان اپنے مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہمیں کسی اور ملک میں کھیل نا قبول نہیں ہے البتہ بھارت کو کھلانے کی کوشش کی گئی تو
دفاعی چیمپئینز نے دھمکی دی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوجائیں گے.پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت سے خاموشی سے بات چیت اور درمیانی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ ماننے سے انکار کرکے آئی سی سی حکام کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئینز ٹرافی کھیلنے نہیں آتا تو ہماری حکومت بھی بتا چکی ہے کہ بھارت سے نہ کھیلیں اس لیے جیسے کو تیسا کی پالیسی اختیار کی جائے گی.انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر بھارت ہماری سرزمین پر کھیلنے نہ آیا تو قانون کے مطابق نویں ٹیم سری لنکا کو شامل کیا جائے تاہم مالی بحران کا شکار آئی سی سی بھارت کو ایونٹ کھلانے پر بضد ہے۔ ادھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نئے سربراہ جے شاہ یکم دسمبر کو چیئرمین بن جائیں گے. مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپانسرز، بھارتی براڈ کاسٹرز اور سب سے بڑھ کر بھارتی اثر و رسوخ میں کام کرنے والی آئی سی سی فرنٹ فٹ پر آنے کو تیار نہیں.رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے غیرلچکدار موقف کے بعد آئی سی سی کا ہنگامی بورڈ اجلاس بلایا جاسکتا ہے جس میں اس معاملے پر تبادلہ خیال اور ووٹنگ کا امکان ہے
Cricket ICC Champions Trophy Pakistan India Schedule Dispute
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
2031 تک بھارت 4 ایونٹس کا میزبان، پاکستان کے بائیکاٹ پر تمام بورڈزکو بھاری نقصان کا امکانپاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے نہ آنے پر پاکستانی حکومت بھارت سے میچز کے بائیکاٹ کا کہہ چکی ہے، آئی سی سی بھی پریشان ہے
مزید پڑھ »
چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی انکار کا تحریری جواب 10 دن گزرنے کے بعد بھی نہ مل سکاآئی سی سی کی جانب سے بورڈ میٹنگبلائے جانے امکان
مزید پڑھ »
بھارت کو منانے کیلئے چیمپئینز ٹرافی کے شیڈول میں مزید تاخیر کا امکانقبل ازیں ایونٹ کے شیڈول کا اعلان رواں ماہ 11 نومبر کو ایک تقریب میں کیا جانا تھا
مزید پڑھ »
'چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت کے پاس پاکستان نہ آنے کا کوئی جواز نہیں بچا'دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں دیگر ممالک کی ٹیموں کے آفیشلز کا تیاریوں پر اطمینان کا اظہار
مزید پڑھ »
AI سے بنی پاکستانی ویب سائٹ کی جھوٹی خبر، آئرلینڈ میں ہزاروں افراد ہالووین پریڈ کیلئے جمع ہوگئےپریڈ میں شرکت کی غرض سے جمع ہونے والے لوگ پریڈ کے آغاز کا انتظار کرتے رہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا انتظار طویل ہوتا چلاگیا
مزید پڑھ »
آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیاپی سی بی نے جمعرا ت کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹرافی کو پاکستان میں اسکردو ، ہنزہ اور مظفر آباد کے علاقوں میں لے جانے کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھ »