مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ لداخ تنازع پر چین کا موقف درست ہے، وہ بھارتی ناجائز قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں خطے کی صورتحال پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ 5 اگست کا بھارتی اقدام غیر قانونی تھا۔ بھارت نے غیر قانونی اقدام کے بعد جعلی نقشے جاری کیے۔ نقشے میں لداخ کو بھارت کا حصہ دکھایا گیا۔
سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ لداخ اور کشمیر کا معاملہ متنازع ہے۔ چین لداخ میں بھارتی ناجائز قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ لداخ تنازع پر چین کا موقف درست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی توسیع پسندی کو لگام دینا بہت ضروری ہے۔ جنگیں مشینں نہیں بلکہ قومیں لڑتی ہیں۔ چینی فوج کی نسبت بھارتی فوج کمزور ہے۔ بھارتی فوج کو متعدد مسائل درپیش ہیں۔
پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا کہ چین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی گئی۔ امریکا نے کورونا پھیلاؤ کا ذمہ دار چین کو قرار دیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لداخ میں چین کے ہاتھوں پسپائی کے بعد بھارت کا پاکستان سے لڑائی کا خدشہواشنگٹن : امریکی جریدے فارن پالیسی نے لداخ میں چین کےہاتھوں پسپائی کے بعد بھارت کی پڑوسی ملک پاکستان سے لڑائی کا خدشہ ظاہر کردیا
مزید پڑھ »
لداخ: چینی فوج کا پانگونگ تسو جھیل کے قریبی پہاڑوں پر بھی قبضہنئی دہلی: (دنیا نیوز) مشرقی لداخ میں چینی فورسز نے پانگونگ تسو جھیل کے قریبی پہاڑوں پر قبضہ کرکے بھارتیوں کو وہاں پٹرولنگ سے روک دیا۔
مزید پڑھ »
بھارت میں ٹک ٹاک سمیت چین کی 59 ایپلی کیشنز پر پابندی - World - Dawn News
مزید پڑھ »
انڈیا نے ٹک ٹاک سمیت چین کی 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کردینئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈیا کی جانب سے لداخ میں ہونے والی کشیدگی کے بعد چین کی 59 موبائل ایپس پر پابندی عائد کردی گئی۔ بھارتی حکومت نے 59 چینی
مزید پڑھ »
چین کے سی 919 جیٹ طیارے کی شدید درجہ حرات میں تجرباتی پروازیںچین کے سی 919 جیٹ طیارے کی شدید درجہ حرات میں تجرباتی پروازیں China C919 Jet TestFlights HighTemperature MFA_China zlj517 XHNews
مزید پڑھ »