ڈان تحقیقات: پاکستان میں ہیش ٹیگز اور ٹرینڈنگ کی اندرونی کہانی - Pakistan - Dawn News

پاکستان خبریں خبریں

ڈان تحقیقات: پاکستان میں ہیش ٹیگز اور ٹرینڈنگ کی اندرونی کہانی - Pakistan - Dawn News
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 152 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 64%
  • Publisher: 51%

ڈان تحقیقات پاکستان میں ہیش ٹیگز اور ٹرینڈنگ کی اندرونی کہانی

4 جولائی کو صحافیوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والا ہیش ٹیگ پاکستان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

ڈان کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا کہ پاکستان میں اثرات مرتب کرنے والی ایسی مہمات کو مصنوعی طور پر بڑھایا جاتا ہے جہاں حامی گروہ سوشل میڈیا صارفین کی بہت ہی کم تعداد سے ہیش ٹیگز کو ‘ٹرینڈنگ یا رجحانات’ پینل میں لانے کے لیے مادی صورت میں ٹوئٹر ٹریفک میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔ پاکستان میں ٹوئٹر کا ٹرینڈنگ کے موضوعات کا سیکشن پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، جہاں اثر انداز ہونے والے نیٹ ورکس ٹوئٹر پر کچھ پیغامات پھیلانے یا ایک سیاسی جماعت کے اہم سنگِ میل یا کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے روزانہ ایک ہیش ٹیگ شروع کرتے ہیں۔

اس دوران فرحان ورک نے گوگل پر ٹماٹروں کی تصاویر دیکھیں اور میم کے قابل ٹماٹروں کی تصاویر کے ساتھ انہوں نے قیمتوں میں اضافے کی خبر سے متعلق ڈان نیوز کے ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ بھی سیو کیا، ‘ہم مہم شروع کریں اس سے قبل ہمیں مواد تیار چاہیے، عام طور پر ہم ماضی کی ٹوئٹر مہمات سے تصاویر جمع کرتے ہیں یا کبھی کبھار ہماری ٹیموں میں موجود گرافک ڈیزائنرز سے انہیں بنانے کے لیے کہتے ہیں’۔اس حوالے سے فرحان ورک نے ‘ٹماٹر بائیکاٹ موومنٹ’ کے پوسٹر کے ساتھ ٹوئٹ کیا کہ ‘دوستوں، اپنے کی بورڈز تھام لیں اور ہیش ٹیگ ٹرینڈ...

فرحان ورک نے کم از کم 5 انفلوئینسر اکاؤنٹس کی نشاندہی کی، جن میں سے 4 ان کی اپنی ٹیم کے تھے، جنہوں نے مہم کی ٹریفک بڑھانے میں کردار ادا کیا تھا۔ فرحان ورک نے بتایا کہ ‘ٹرینڈز پینل میں داخل ہونے کے لیے ہمیں ایک خاص رکاوٹ ختم کرنی ہوتی ہے، رات 11 بجے تاثر کی حد ممکنہ رسائی کم از کم 6 لاکھ پر تھی اور BoycottTomatoes# ہیش ٹیگ کی ممکنہ رسائی 7 لاکھ صارفین تھی’۔

ٹرینڈنگ کی فہرست میں جو کچھ چلتا ہے وہ الگورتھم کے زیر اثر ہوتا ہے جو نہ صرف مقبولیت بلکہ رفتار کی بھی پیمائش کرتا ہے، دوسرے الفاظ میں یوں کہیں کہ کچھ موضوع کس تیزی سے ٹوئٹر پر سامنے آرہے ہیں۔ یہ تینوں عناصر بتاتے ہیں کہ ٹوئٹر ٹریفک صارفین کی بڑی تعداد سے آیا یا کسی مختصر تعداد کی وجہ سے ایسا ہوا، اس کے علاوہ یہ بھی جانچ کرتا ہے کہ اصل پوسٹس کے تناسب سے زیادہ ٹریفک آیا یا بڑے پیمانے پر ری ٹوئٹس سے اور صارفین کے چھوٹے گروپ یا بڑے پیمانے پر کسی تحریک سے ٹریفک آیا۔

ڈان کو ان نیٹ ورکس کے درمیان گہرے روابط کا علم ہوا جنہیں اس بات کی واضح سمجھ بوجھ ہے کہ معلومات شرکا کے پاس کیسے پہنچائی جاسکتی ہیں، ان گروپس میں موجود صارفین نہ صرف ایک دوسرے کو عام ٹوئٹر صارف کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ شرح میں فالو کرتے ہیں بلکہ واضح طور پر جانتے بھی ہیں کہ کون اصل مرکز ہے، مرکز وہ ہوتا ہے جو معلومات کے بہاؤ میں تیزی لانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹیمیں اپنے اثر و رسوخ میں توسیع کے لیے بھی تعاون کرتی ہیں، مثلاً عمران خان کے حامی ‘ٹرینڈ پر مبنی تعاون’ کے لیے متحد ہوسکتے ہیں تاکہ ان کے نیٹ ورک بڑھیں اور فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہو۔ فرحان ورک نے بتایا کہ ‘ہم اپنے آپریشنز میں 50 فیصد کمی لاچکے ہیں، بھارت کے خلاف یا کشمیر کی حمایت میں کی جانے والی ہر مہم کے دوران ہمیں 15 سے 20 بڑے اکاؤنٹس کے نقصان کا سامنا ہوتا ہے، یہ اب سنگین مسئلہ بن گیا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم ہمت نہیں ہاریں گے، وہ جتنے بھی اکاؤنٹ چاہیں معطل کرسکتے ہیں لیکن ہم نئے بناتے رہیں گے، مجھے 15 مرتبہ معطل کیا گیا ہے، یہ معلومات کی جنگ ہے اور ہم اس کے سپاہی ہیں’۔ فرحان ورک کے مطابق ان کی ٹیم کی جانب سے UnfollowHamidMir# ٹرینڈ کرنے کے بعد صحافی حامد میر کے 25 ہزار کے قریب فالوورز کم ہوگئے تھے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

Dawn_News /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بلاول بھٹو کا ڈان کے دفاتر کا دورہ، گھیراؤ کی مذمت - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

بلاول بھٹو کا ڈان کے دفاتر کا دورہ، گھیراؤ کی مذمت - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

پاکستانی حکام ڈان کے دفاتر کے گھیراؤ کی مذمت کریں، میڈیا کی عالمی تنظیموں کا مطالبہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 40 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحالپاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 40 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحالہفتے بھر کی لگاتار تیزی اور گزشتہ روز معمولی مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 40 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ بحال ہوگئی۔
مزید پڑھ »

کارکے کیس میں ملوث وفاقی وزیر اور سیکرٹری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، غیر ملکیوں کا کیا بنے گا؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئیکارکے کیس میں ملوث وفاقی وزیر اور سیکرٹری کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ، غیر ملکیوں کا کیا بنے گا؟ کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئیاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے کارکے کیس میں ملوث وفاقی وزیر اور
مزید پڑھ »

بلاول بھٹو کا ڈان کے دفاتر کا دورہ، گھیراؤ کی مذمت - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-25 21:00:37