ڈرامہ تیرے بن میں 'میرب' کا کردار یمنیٰ سے قبل کن دو اداکاراؤں کو آفر ہوا تھا؟

پاکستان خبریں خبریں

ڈرامہ تیرے بن میں 'میرب' کا کردار یمنیٰ سے قبل کن دو اداکاراؤں کو آفر ہوا تھا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 53%

ڈرامہ تیرے بن میں 'میرب' کا کردار یمنیٰ سے قبل کن دو اداکاراؤں کو آفر ہوا تھا؟

ان دنوں جیو ٹیلی ویژن کے سپر ہٹ ڈرامے تیرے بن میں مرکزی کردار نبھانے والی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے قبل اس ڈرامے کی پیشکش دو اداکاراؤں کو کی گئی تھی۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ ڈرامہ کر کے بہت اچھا لگا، اور اب بھی مزہ آرہا ہے، میں نے اس ڈرامے میں کام کر کے نہ صرف بہت کچھ سیکھا بلکہ خود کی اداکارانہ صلاحیتوں کو بھی مزید جاننے میں مدد ملی ہے۔یمنیٰ زیدی نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اُن سے قبل اس ڈرامہ سیریل کی پیشکش صفِ اول کی اداکاراؤں 'عائزہ خان' اور 'نیلم منیر' کو کی گئی تھی مگر دونوں نے یہ پیشکش مسترد کر دی...

یمنیٰ زیدی کا بتانا تھا کہ یہ ڈرامہ کرنے سے قبل وہ کافی تذبذب کا شکار تھیں کہ اتنی بڑی بڑی اداکاراؤں نے یہ ڈرامہ مسترد کر دیا ہے اور وہ اس میں کردار ادا کریں۔ یمنیٰ زیدی نے مزید کہا کہ ڈرامہ سیریل کے ڈائریکٹر نے اُنہیں یقین دلایا کہ وہ یہ ڈرامہ بہت مختلف اور بہترین بنائیں گے، ایسا کہ جسے یاد رکھا جائےگا، اس طرح اُنہیں حوصلہ ہوا اور وہ اس ڈرامے میں کام کرکے بہت خوش ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامے میں یمنیٰ کے مقابل اداکار وہاج علی ہیں، ناظرین کی جانب سے دونوں کی جوڑی کو بے حد پسندکیا جارہا ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

میرب کا کردار یمنیٰ زیدی سے قبل عائزہ خان اور نیلم منیر کو آفر ہوا تھامیرب کا کردار یمنیٰ زیدی سے قبل عائزہ خان اور نیلم منیر کو آفر ہوا تھاپاکستانی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انکشاف کیا ہے کہ بلاک بسٹر ثابت ہونے والے ڈرامے ’تیرے بن‘ میں میرب کا کردار اُن سے قبل دو اداکاراؤں کی جانب سے مسترد کیا گیا تھا۔
مزید پڑھ »

آپ یہ چیزیں کھا کر اپنی جلدکو نقصان تو نہیں پہنچا رہے؟آپ یہ چیزیں کھا کر اپنی جلدکو نقصان تو نہیں پہنچا رہے؟چینی کا استعمال جسم میں سوزش کا باعث بن سکتا ہے اور جلد کو قبل ازوقت بوڑھا کردیتا ہے
مزید پڑھ »

سعودی شہریوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اور پروگرامسعودی شہریوں کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک اور پروگرامفیفا ورلڈ کپ میں کلیدی کردار ادا کرنے والی فرمز میں سے ایک، ہزاروں سعودی شہریوں کو ایونٹ مینجمنٹ اور حفاظتی پروٹوکول کی تربیت دے گی۔
مزید پڑھ »

برطانیہ : خواتین کی بڑی تعداد ملازمت کے دوران ہراسانی کا شکاربرطانیہ : خواتین کی بڑی تعداد ملازمت کے دوران ہراسانی کا شکاربرطانیہ میں کیے گئے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ تقریباً ہر 3 میں سے 2 نوجوان برطانوی خواتین کو دفاتر میں جنسی ہراسانی، غنڈہ گردی
مزید پڑھ »

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ سے بچہ جاں بحقکراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ سے بچہ جاں بحقابتدائی معلومات سے پتا چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا اور یہ جھگڑا پڑوسیوں کے درمیان ہوا تھا: پولیس
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-10 12:00:47