ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ کا رنگین ارب پتی ملکی تاریخ کی متنازع سیاسی شخصیت کیسے بنا

پاکستان خبریں خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ: امریکہ کا رنگین ارب پتی ملکی تاریخ کی متنازع سیاسی شخصیت کیسے بنا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 151 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 64%
  • Publisher: 59%

امریکہ کی صدارت کے لیے امیدوار بننے سے کہیں پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کا شمار ملک کے مشہور اور رنگین ارب پتیوں میں ہوتا تھا۔ ایک زمانے میں، ان کے امریکہ کے صدر بن جانے کو ایک ایسی بات سمجھا جاتا تھا جس پر یقین کرنا مشکل ہو لیکن اب 78 سالہ ٹرمپ تیسری بار صدارتی انتخاب میں حصہ لینے جا رہے...

امریکہ کی صدارت کے لیے امیدوار بننے سے کہیں پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کا شمار ملک کے مشہور اور رنگین ارب پتیوں میں ہوتا تھا۔

لیکن انھوں نے تمام پیشن گوئیوں کو غلط ثابت کیا اور رپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں بے باک مہم کی مدد سے تجربہ کار سیاستدانوں کو پچھاڑ دیا اور پھر ایک قدم آگے بڑھ کر انھوں نے ہلیری کلنٹن کے خلاف صدارتی انتخاب بھی جیت لیا۔ جائیداد کی تعمیر اور خریدوفروخت کے کاروبار میں قدم رکھنے کے بارے میں، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنے والد سے 10 لاکھ ڈالر قرض لے کر کاروبار شروع کیا اور بعد میں، وہ خود ان کے کاروبار میں شامل ہو گئے۔

انھوں نے تفریح کی دنیا میں بھی قدم رکھا اور یہاں بھی اپنی سلطنت قائم کی۔ 1996 سے 2015 تک وہ مس یونیورس مقابلوں کے مالک تھے۔ اس کے علاوہ وہ مس یو ایس اے ، مس ٹِین یو ایس اے جیسے مقابلۂ حسن کے منتظم بھی تھے۔ 2003 میں، ٹرمپ این بی سی ٹی وی شو اپرینٹس میں نمودار ہوئے۔ اس شو میں ، امیدواروں نے ٹرمپ کی کمپنی میں نوکری حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کیا۔ انھوں نے شو کے 14 سیزنز میں کام کیا اور دعویٰ کیا کہ اس کے لیے ٹی وی کمپنی نے انھیں 213 ملین ڈالر ادا کیے۔ اس شو کے دوران ان کا روایتی جملہ ’یو آر فائرڈ‘ بہت مشہور ہوا۔

عدالتی مقدمے کے دوران، جو اخباروں کی شہ سرخیوں کی زینت بنا رہا، ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ نے گھریلو تشدد کے الزامات بھی عائد کیے تاہم بعد میں انھوں نے ان الزامات کی سنجیدگی کو کمتر دکھانے کی کوشش کی اور ٹرمپ پر بننے والی ایک نئی فلم میں اس تنازع کا احاطہ بھی کیا گیا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تین مرتبہ شادی کی تاہم ان کی سب سے مشہور اہلیہ ایوانا زیلنیکووا تھیں جو کہ ایک چیک ماڈل اور ایتھلیٹ تھیں

تام 1987 میں ٹرمپ صدارتی امیدوار بننے کے بارے میں سوچنے لگے تھے۔ سنہ 2000 کے انتخابات سے قبل وہ ریفارم پارٹی کی جانب سے صدارتی دوڑ میں شامل ہونے پر غور کر رہے تھے اور پھر سنہ 2012 میں ری پبلکن پارٹی کے امیدوار کی حیثیت سے بھی انھوں نے الیکشن میں حصہ لینے کا سوچا۔ صدارتی انتخابات سے قبل مہم متنازع رہی جس کے دوران ایک لیک ہونے والی آڈیو میں انھیں جنسی ہراسانی پر فخر کرتے ہوئے سنا گیا۔ انتخابات سے قبل ٹرمپ ہر سروے میں ہی پیچھے دکھائی دے رہے تھے۔

2020 میں انھیں کورونا وبا پر حکمت عملی کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا جب امریکہ میں اموات کی تعداد بڑھی اور ٹرمپ کی جانب سے ایسے متنازع بیانات سامنے آئے جن میں انھوں نے مشورہ دیا کہ ’یہ تحقیق کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا ڈس انفیکٹینٹ جسم میں انجیکٹ کرنے سے وائرس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔‘ ان کے حامیوں کا اجتماع ہنگامے میں تبدیل ہوا جس کے دوران ٹرمپ کے نائب صدر سمیت اراکین اسمبلی کی جان کو خطرہ لاحق ہوا اور ٹرمپ کو تاریخی دوسرے مواخذے کا سامنا ہوا۔ اس بات بھی وہ سینیٹ میں بچ گئے لیکن مشکل سے۔کیپیٹل ہل واقعے کے بعد محسوس ہو رہا تھا کہ ٹرمپ کا سیاسی کریئر ختم ہو چکا ہے۔ ان کے بہت سے حامیوں سمیت عطیہ دینے والوں نے بھی آئندہ ان کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا اور بہت سے قریبی اتحادیوں تک نے ان سے منھ موڑ لیا...

13 جولائی کو ایک 20 سالہ مسلح نوجوان نے پنسلوینیا میں انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ تھامس میتھیو کروکس نے ایک قریبی چھت سے آٹھ گولیاں چلائیں جن میں سے ایک نے ٹرمپ کے دائیں کان کو زخمی کیا۔ حملہ آور کو سنائپرز نے ہلاک کر دیا تھا۔ کملا ہیرس: امریکہ کے صدارتی الیکشن میں پہلی سیاہ فام خاتون امیدوار، جو اپنے آپ کو محض ’امریکی‘ کہنا پسند کرتی ہیں

ٹرمپ نے خفیہ طور پر کورونا ٹیسٹ مشین روسی صدر کو بھیجی، نئی کتاب میں ٹرمپ اور پوتن میں تعلق سے متعلق دلچسپ دعوے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کسی امریکی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچا تو ایران کو تباہ کر دینا چاہیے؛ ٹرمپکسی امریکی صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچا تو ایران کو تباہ کر دینا چاہیے؛ ٹرمپایران کو سخت ردعمل دینے کی ضرورت ہے، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
مزید پڑھ »

امریکہ کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں آگے کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟امریکہ کے صدارتی انتخابات کی دوڑ میں آگے کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟پانچ نومبر کو صدارتی انتخاب ابتدائی طور پر 2020 میں ہونے والے مقابلے کی طرح ری میچ تھا لیکن اس میں جولائی میں اُس وقت تبدیلی نظر آئی جب صدر جو بائیڈن نے اپنا نام واپس لیتے ہوئے نائب صدر کملا ہیرس کی حمایت کی۔
مزید پڑھ »

انگلش بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیاانگلش بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنا دیااولی پوپ نے جمعہ کو سری لنکا کے خلاف اوول کے میدان میں تیسرے ٹیسٹ میں یہ کارنامہ سر انجام دیا
مزید پڑھ »

نیب نے 25 سالہ تاریخ میں بی آر ٹی پشاور انکوائری میں 168.5 ارب کی بڑی ریکوری کرلینیب نے 25 سالہ تاریخ میں بی آر ٹی پشاور انکوائری میں 168.5 ارب کی بڑی ریکوری کرلینیب نے عالمی ثالثی عدالت سے کنٹریکٹرز کا 31.5 ارب روپے کا دعویٰ بھی خارج کروایا، نیب نے تحقیقات کو تیزکیا تو108.5 ارب روپے کی بچت ہوئی: اعلامیہ
مزید پڑھ »

دوست ملکوں کی یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف قرض کی فراہمی پر رضامند ہوگیا، وزیر خزانہدوست ملکوں کی یقین دہانیوں کے بعد آئی ایم ایف قرض کی فراہمی پر رضامند ہوگیا، وزیر خزانہآئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کا پروگرام ہے اور پاکستان کی مجموعی ضروریات 12 ارب ڈالر کی ہیں، وفاقی وزير خزانہ محمد اورنگزيب
مزید پڑھ »

’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن میں امیتابھ کا فی قسط معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے نئے سیزن میں امیتابھ کا فی قسط معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گےمعروف ٹی وی' کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا سیزن 16 ان دنوں نشر کیا جارہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح امیتابھ بچن ہی کررہے ہیں
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-24 08:07:50