نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ اور گیل سلیٹر کو اینٹی ٹرسٹ ڈویژن کے لیے نائب اٹارنی جنرل نامزد کردیا۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میری لینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل فول کینڈر کو نائب وزیر خزانہ نامزد کردیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہمارا امریکا فرسٹ ایجنڈا اب وہ چلائیں گے۔مائیکل فول کینڈر ممتاز ماہر معاشیات اور پالیسی پریکٹیشنر ہیں۔ ٹرمپ نے گیل سلیٹر کو اینٹی ٹرسٹ ڈویژن کے لیے نائب اٹارنی جنرل منتخب کر لیا۔ اس سے قبل نومنتخب صدر ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکی سفیر مقرر کردیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے چارلس کشنر کو فرانس میں سفیر کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ چارلس کشنر ایک رئیل اسٹیٹ ڈویلپر اور جیرڈ کشنر کے والد ہیں جو ان کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے شوہر ہیں۔ چارلس کشنر نے ٹیکس چوری کے الزام میں ایک سال جیل کاٹی بعد ازاں ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت صدارتی کے اخری ایام میں انہیں معاف کر دیا تھا۔Dec 03, 2024 03:36 PMخبروں اور حالات...
ڈونلڈ ٹرمپ نائب وزیر خزانہ مائیکل فول کینڈر نائب اٹارنی جنرل گیل سلیٹر امریکی سیاست
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ بیسنٹ کو وزیر خزانہ نامزد کردیا62 سالہ اسکاٹ بیسنٹ انویسٹمنٹ فرم کی اسکوائر کیپیٹل مینجمنٹ کے بانی ہیں اور ان کا شمار ارب پتی سرمایہ کاروں میں ہوتا ہے
مزید پڑھ »
ڈونلڈ ٹرمپ نے کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹرکے عہدے پر نامزد کیا ہےڈونلڈ ٹرمپ نے معروف وکیل اور اپنے دوست کاش پٹیل کو ایف بی آئی ڈائریکٹرکے عہدے پر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
ٹرمپ کی غزہ جنگ بندی کیلئے سفارتی کوشش، قطر نے ثالثی کا کردار دوبارہ شروع کردیاڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد ایلچی برائے مشرق وسطی اسٹیو وٹکوف نے غزہ جنگ کے معاملے پر نومبر میں قطر اور اسرائیل کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں: خبر ایجنسی
مزید پڑھ »
ٹرمپ نے پہلی بیٹی کے بعد اب دوسری بیٹی کے سسر کو بھی اہم عہدہ دیدیاٹرمپ نے اپنی دوسری بیٹی ٹفنی ٹرمپ کے سسر کو مشیر برائے عرب و مشرق وسطیٰ نامزد کردیا
مزید پڑھ »
امریکا سے دیرینہ مراسم، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی تعلقات کے حامل ہیں: پاکستانصدر اور وزیراعظم نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی ہے، پاکستان اور امریکا پرانے دوست اور شراکت دار ہیں: ممتاز زہرا بلوچ
مزید پڑھ »
ذلفی بخاری کا ٹرمپ کے سامنے عمران خان کا معاملہ اٹھانے کا اعلانذلفی بخاری کی ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم اور اہل خانہ سے رابطے میں ہونے کی تصدیق
مزید پڑھ »