ڈوپنگ ڈیٹا میں ردوبدل، روس کھیلوں کے مقابلے سے چار سال کے لیے باہر تفصيلات جانئے: DailyJang
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے روس پر چار سال کے لیے کسی بھی اسپورٹس میں حصہ لینے پر پابندی لگادی ہے، جس کے بعد روس قطر ورلڈ کپ فٹبال سمیت کئی اہم اسپورٹس ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس سال جنوری میں روس نے ڈوپنگ کے حوالے سے جو ڈیٹا دیا تھا اس میں ردوبدل کیا گیا، تحقیقات کے بعد ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے روس کی ڈوپنگ ایجنسی پر شکوک کا اظہار کیا تھا۔ واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے لوزان میں ہونے والی میٹنگ میں رشین ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے جعلی شواہد دینے اور ڈیٹا ضائع کرنے پر روس پر چار سال کے لیے پابندی لگادی۔پابندی کا اطلاق صرف اسپورٹس ایونٹ میں شرکت کرنے تک محدود نہیں ہے بلکہ روسی سرکاری اہلکار اسپورٹس کے حوالےسے کسی بھی بڑے ایونٹ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکیں گے، اور روس نہ تو کسی اجلاس کی میزبانی کرسکے گا اور نہ ہی کسی ٹورنامنٹ کی بڈ کرسکے گا۔
پابندی کے بعد روس کا دستہ اولمپکس 2020 کے ٹوکیو اولمپک سے بھی باہر ہوگیا ہے، جبکہ روس ٹیم ایونٹ میں بھی شرکت نہیں کرسکے گا۔ روس کی ٹیم قطر فٹبال ورلڈ کپ 2022 سے باہر ہوگئی، جبکہ ساتھ ہی ساتھ بیجنگ کے سرمائی اولمپکس 2022 میں بھی روسی ٹیمیں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ پابندی کے تحت روس کی ان مرد و خواتین کھلاڑیوں کو آئندہ سال کے اولمپکس کے مقابلوں میں شرکت کی اجازت ہوگی جو واڈا کو یہ یقین دہانی کراسکیں کہ وہ روسی سرکاری ڈوپنگ سسٹم کا حصہ نہیں ہیں۔کھیلوں کی خبریں سے مزید
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اسپغول کے چھلکوں کے میڈیکل سائنس سے ثابت شدہ طبی فوائد، آپ بھی جانیےاسپغول کے چھلکوں کے میڈیکل سائنس سے ثابت شدہ طبی فوائد، آپ بھی جانیے ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
دعا منگی کے اغوا کے پیچھے عسکریت پسند گروہ کے ہونے کا شبہ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
عالمی کھیلوں میں روس کی شرکت پر چار سال کی پابندیپابندی کا مطلب یہ ہے کہ سنہ 2020 میں ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں اور قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں نہ روس کا جھنڈا لہرا سکے گا اور نہ ہی اس کا قومی ترانہ بجے گا۔
مزید پڑھ »
روس ٹوکیو اولمپکس 2020ء اور فٹبال ورلڈکپ 2022ء سے آؤٹ
مزید پڑھ »
'سٹے آرڈرز کی وجہ سے مشکلات، بی آر ٹی، مالم جبہ کے ریفرنسز تیار ہیں'
مزید پڑھ »