شریف اللہ نے حملہ آور کو ایئرپورٹ کا راستہ دکھایا اور دیگر دہشت گردوں کو راستے کی صفائی کی اطلاع دی، امریکی حکام
پاکستان نے پاک افغان سرحد سے گرفتار کرکے داعش کے کمانڈر شریف اللہ کو امریکہ کے حوالے کیا، جہاں اُسے ورجینیا کی وفاقی عدالت میں پیش کیا گیا۔
گزشتہ روز جج ولیم پورٹر کے سامنے ابتدائی سماعت کے دوران شریف اللہ کو بتایا گیا کہ اگر الزامات ثابت ہوئے تو اسے عمر قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔شریف اللہ نے انگریزی زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے عدالت میں دری زبان کے مترجم کی خدمات لیں اور بتایا کہ وہ 2000 میں داعش میں بھرتی ہوا۔ ایف بی آئی کے مطابق شریف اللہ نے کابل ایئرپورٹ پر 26 اگست 2021 کو ہونے والے خودکش حملے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جس میں 13 امریکی اہلکار اور 170 افغان شہری ہلاک ہوئے تھے۔
اس نے حملہ آور کو ایئرپورٹ کا راستہ دکھایا اور داعش کے دیگر دہشت گردوں کو راستے کی صفائی کی اطلاع دی۔ شریف اللہ نے اس سے قبل افغانستان میں داعش کے متعدد حملوں میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق گزشتہ سال 22 مارچ کو ماسکو کے قریب کراکس سٹی ہال پر حملے میں بھی شریف اللہ نے سہولت کاری کا اعتراف کیا ہے، ایف بی آئی کے مطابق سٹی ہال پر حملہ آور افراد کو اسلحہ چلانے کے حوالے سے معلومات فراہم کی تھی، اور گرفتار 4 میں سے دو حملہ آوروں کو اسی نے ہدایات دی تھیں۔شریف اللہ نے انکشاف کیا کہ وہ کابل ایئرپورٹ پر حملے سے دو ہفتے قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا، اسے داعش نے موٹر سائیکل اور موبائل خریدنے کے لیے رقم بھی فراہم کی تھی۔Mar 05, 2025 01:21 AMٹرمپ کی تقریر کے دوران احتجاج پر...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
داعش کمانڈر کو پاکستانی اداروں نے اسپیشل آپریشن کے دوران گرفتار کیاداعش کمانڈر محمد شریف اللہ عرف جعفر کابل ایئرپورٹ حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارنے میں ملوث تھا
مزید پڑھ »
افغان دہشت گرد گرفتار کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں، امریکی وزیردفاعکابل ائیر پورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے کے لیے امریکا اور پاکستان نے مل کر کام کیا، پیٹ ہیگسیتھ
مزید پڑھ »
قلات میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمتقلات میں لیویز پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ہونے والے اہلکار علی نواز کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مزید پڑھ »
ٹرمپ کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ واپس لینے کا اعلانامریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں کئی عالمی دہشت گرد تنظیموں نے دوبارہ جنم لیا ہے
مزید پڑھ »
امریکہ کا افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ واپس لینے کا اعلانامریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں کئی عالمی دہشت گرد تنظیموں نے دوبارہ جنم لیا ہے
مزید پڑھ »
فروری 156 دہشت گرد ہلاک، 47 اہلکار اور 55 شہری جاں بحقسندھ میں تین چھوٹے دہشت گرد حملے ہوئے، ان میں ایک اہلکار جان بحق، ایک زخمی ہوا
مزید پڑھ »