جنوبی امریکہ: وینیزویلا اور کولمبیا میں کار جتنے بڑے قدیم کچھوؤں کی باقیات دریافت
سٹوپینڈیمس کے فوسل سب سے پہلے 1970 کی دہائی میں دریافت ہوئے تھے مگر اس چار میٹر طویل جانور کے بارے میں اب تک بہت سی باتیں پراسرار ہیں۔
یہ کسی ڈگی والی کار جیسی جسامت اور وزن رکھتا تھا اور جنوبی امریکہ کے شمالی خطے میں دریائے ایمازون اور اورینوکو کے جنم سے قبل وسیع و عریض دلدلی علاقوں میں رہتا تھا۔نر کچھوے کے خول کے دونوں جانب سامنے کی طرف کو سینگ نکلے ہوئے تھے۔ فوسلز میں پائے جانے والے گہرے زخموں کے نشانات سے اندازہ ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ان کا استعمال مخالفین سے لڑنے کے لیے نیزوں کی طرح کیا جاتا ہوگا۔
محققین کا کہنا ہے کہ انھیں ایک تین میٹر طویل خول اور نچلے جبڑے کی ایک ہڈی ملی ہے جس سے انھیں اس کچھوے کی خوراک کے بارے میں مزید اشارے ملے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ یہ عظیم الجثہ کچھوا جھیلوں اور دریاؤں کی تہہ میں بڑے مگرمچھوں کے ساتھ رہتا ہوگا جبکہ اس کی خوراک چھوٹے جانوروں، پودوں، پھلوں اور بیجوں پر مشتمل ہوگی۔
سٹوپینڈیمس کی جسامت اسے دیگر بڑے شکاری جانوروں سے بچنے میں مدد دیتی ہوگی۔ اس کچھوے کا ایک ایسا فوسل بھی دریافت ہوچکا ہے جس میں ایک بڑے مگرمچھ کا دانت پیوست تھا۔شمالی وینیزویلا میں کولمبیا اور وینیزویلا سے تعلق رکھنے والے ماہرینِ رکازیات اس جگہ پر کام کر رہے ہیں جہاں سٹوپینڈیمس جیوگرافیکس کے فوسلز دریافت ہوئے تھے
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
خداؤں کا کھانا: پانی کے کیڑوں کے انڈے یعنی خوشی کے بیج16ویں صدی کی ہسپانوی دستاویزات کے مطابق وہ انسان جنھیں قربان کیا جانا ہوتا ہے ان کے دل کو جسم سے نکال کر سینے میں خالی جگہ کو پانی کے کیڑوں کے انڈوں سے بھر دیا جاتا تھا تاکہ خداؤں کے لیے چڑھاوا بھیجا جائے۔
مزید پڑھ »
حافظ سعید کو دہشت گردی کے مقدمے میں 11 سال قید - ایکسپریس اردوانسداددہشتگردی کی خصوصی عدالت نے امیر جماعت الدعوہ پر 15 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا
مزید پڑھ »
نیوزی لینڈ ٹیم کے آئندہ سال دورہ پاکستان کا امکانلاہور: چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان نے کہا ہے کہ توقع ہے آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے قذافی اسٹیڈیم میں کمارا سنگاکارا کے ہمراہ پریس کانفرنس ک
مزید پڑھ »
کوئٹہ :کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہکوئٹہ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ 10 سے 15 کیسز رپورٹ
مزید پڑھ »
حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی، فردوس عاشقاسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف دے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے کندھوں سے بوجھ کم کرنے کے لیے ریلیف
مزید پڑھ »
مہنگائی کے خلاف (ن) لیگی اراکین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج | Abb Takk News
مزید پڑھ »