کراچی کے تاجروں کا 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان

Strike خبریں

کراچی کے تاجروں کا 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان
Traders
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

28 اگست کو تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں شٹرڈاؤن پر جائیں گی، شہر کے تاجر 60 ہزار روپے ماہانہ جبری ٹیکس نہیں دے سکتے، صدر کیڈا رضوان عرفان

مہنگائی اور ٹیکس پالیسیوں کے خلاف کراچی کی تاجر تنظیموں نے بھی 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی۔

کراچی میں تاجر تنظیموں کے مشترکہ مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر کیڈا رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ 28 اگست کو تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں شٹرڈاؤن پر جائیں گی، شہر کے تاجر 60 ہزار روپے ماہانہ جبری ٹیکس نہیں دے سکتے ہیں، تاجروں سے ان کی آمدنی پر ٹیکس وصول کیا جائے۔ تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے نوٹسز بند نہ کیے تو اگلے ہفتے سے بینکوں سے ڈیپازٹس نکال لیں گے، حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے 467 پاکستانی کمپنیوں نے دبئی چیمبر میں رجسٹریشن کرالی ہے، مشاورتی اجلاس میں 28 اگست کے شٹرڈاون کی حمایت کرتے ہیں، ماہانہ انکم ٹیکس 5 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا تھا کہ مسائل حل کے لیے ایک چھتری کے نیچے آنا چاہیے، تاجر دوست اسکیم یکطرفہ اور جبری نافذکی جا رہی ہے، 28 اگست کی ہڑتال تاجروں کی جدوجہد کا دن ہوگا، اختلافات بھلا کر شٹر ڈاؤن ہڑتال کوکامیاب بنایا جائےگا۔ خیال رہےکہ مرکزی تنظیم تاجران اور آل پاکستان انجمن تاجران نے تاجر دوست اسکیم، آئی پی پیز معاہدوں، بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ اور ٹیکس پالیسیوں کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ایف بی آر کے نئے تعینات ہونے والے چیئرمین نے اپنی ٹیم کی تشکیل شروع کردی ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Traders

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

حافظ نعیم کا 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلانحافظ نعیم کا 28 اگست کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلاناگر 37 روز میں مطالبات نہ پورے ہوئے تو عوام کا سمندر چاروں طرف سے اسلام آباد پہنچے گا، امیر جماعت اسلامی
مزید پڑھ »

حافظ نعیم نے بجلی بلوں پر ملک بھر کے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیاحافظ نعیم نے بجلی بلوں پر ملک بھر کے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیاامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا بھی اعلان کیا
مزید پڑھ »

راولپنڈی؛ جماعت اسلامی کے دھرنے کا چھٹا روز، مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگاراولپنڈی؛ جماعت اسلامی کے دھرنے کا چھٹا روز، مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگاآج 3 بجے کمشنرآفس میں حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا، تاجروں نے بھی دھرنے کی حمایت کردی، احتجاج کا اعلان
مزید پڑھ »

وزارت توانائی کا پلان تیار: بیوروکریٹس، ججز، پارلمینٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی تجویزوزارت توانائی کا پلان تیار: بیوروکریٹس، ججز، پارلمینٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی تجویزدوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے، وزارت توانائی کا آئی پی پیز کے خلاف ملک گیر آگاہی مہم کے بعد ایمرجنسی پلان تیار
مزید پڑھ »

بنگلادیشی طلبہ کا ایک بار پھر حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلانبنگلادیشی طلبہ کا ایک بار پھر حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلانطلبہ کوٹا مخالف مظاہروں میں ہلاک افراد کے لیے انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں: خبر ایجنسی
مزید پڑھ »

چیمپئینز ٹرافی؛ تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو 'دوغلا، گھٹیا انسان' قرار دیدیاچیمپئینز ٹرافی؛ تنویر احمد نے ہربھجن سنگھ کو 'دوغلا، گھٹیا انسان' قرار دیدیاہربھجن نے سیکیورٹی کا جواز بناکر ٹیم نہ بھیجنے کے بھارتی بورڈ کی حمایت کی تھی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-28 00:34:24