کراچی میں شدید گرمی کب تک رہے گی اور اسکی وجہ کیا ہے؟

Karachi خبریں

کراچی میں شدید گرمی کب تک رہے گی اور اسکی وجہ کیا ہے؟
Karachi WeatherPakistan
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 53%

آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

فائل فوٹومحکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب47 فیصد ہے اور شہرِ قائد میں ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی میں آئندہ 10 دن تک موسم گرم رہے گا اور درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے۔کراچی میں آج کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار جاری

موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ شمال مغرب سے چلنے والی گرم اور خشک ہوائیں موسم گرم رکھنے کا سبب ہیں، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کے باعث فضائی معیار بھی متاثر رہے گا تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے موسم بہتر ہونے کا امکان ہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق جنوب اور جنوبی مشرقی ایشیائی ممالک گزشتہ ہفتے سےہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں، بنگلا دیش، ویتنام، تھائی لینڈ اور میانمارگرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہیں، بنگلا دیش، ویتنام، تھائی لینڈ اور میانمار میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہےکہ جنوبی ایشیائی ممالک میں پڑنے والی گرمی کی لہریں مون سون کی شدت پر اثرانداز ہوتی ہیں، رواں سال مون سون کی شدت زائد رہ سکتی ہے جب کہ رواں سال پاکستان میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

Karachi Weather Pakistan

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شاپنگ مال میں چاقو بردار شخص سے لڑنے والے شخص کو ویزے میں توسیع اور آسٹریلین شہریت کی پیشکششاپنگ مال میں چاقو بردار شخص سے لڑنے والے شخص کو ویزے میں توسیع اور آسٹریلین شہریت کی پیشکشآسٹریلیا نے ایک فرانسیسی شہری کو ان کی بہادری کی وجہ سے آسٹریلوی ویزا دینے کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جب تک چاہیں آسٹریلیا میں رہ سکتے ہیں۔
مزید پڑھ »

کراچی میں آج سے بارش کا امکان، کب تک جاری رہے گی؟کراچی میں آج سے بارش کا امکان، کب تک جاری رہے گی؟18 اور 19 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہے گا
مزید پڑھ »

مرکز میں بنی فارم 47 اور الیکشن کمیشن کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے: اختر مینگلمرکز میں بنی فارم 47 اور الیکشن کمیشن کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے: اختر مینگلہماری تحریک آئین کی بالادستی اور حقوق کےحصول تک جاری رہے گی: رہنما اپوزیشن الائنس
مزید پڑھ »

بنگلا دیش میں ہیٹ ویو، 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیابنگلا دیش میں ہیٹ ویو کا 76 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بنگلا دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم اپریل سے شروع ہونے والی گرمی کی لہر 26 اپریل تک جاری رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سے رواں ہفتے تعلیمی ادارے اور مدارس بند رکھے گئے۔ تاہم محکمہ موسمیات کی شدید گرمی کی وارننگ کے باوجود محکمہ تعلیم نے تعلیمی ادارے پیر سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔...
مزید پڑھ »

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، عماد اور عامر کی واپسینیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان، عماد اور عامر کی واپسیپانچ میچوں کی سیریز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی
مزید پڑھ »

مہنگائی 50 سالہ بلند ترین سطح پر، بجلی و گیس قیمتوں میں اضافہ بڑی وجہ قرارمہنگائی 50 سالہ بلند ترین سطح پر، بجلی و گیس قیمتوں میں اضافہ بڑی وجہ قراررواں مالی سال مہنگائی کی شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے اور 2025 میں 15 جب کہ 2026 میں 11.5 فیصد رہے گی
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-28 00:35:02