کراچی پولیس کے 15 اہلکاروں کو ڈیوٹی چھوڑ کر جرائم پیشہ ملزم کی دعوت کھانا مہنگا پڑ گیا، سرجانی تھانے میں تعینات 15اہلکار معطل کردیے گئے۔ DailyJang
پولیس کے اعلی حکام کی جانب سے معطل کیے گئے اہلکاروں میں سرجانی تھانے کے 7 اور 15 مددگار کے 8 اہلکار شامل ہیں۔
معطل اہلکاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ عید کے پہلے روز ڈیوٹی چھوڑ کر جرائم میں ملوث شخص کی دعوت کھا رہے ہیں۔ پولیس کے معطل کیے گئے اہلکار ملزم اکبر چانڈیو کی دعوت پر باوردی اس کے ڈیرے پر موجود تھے، جبکہ ویڈیو میں پولیس کی موبائلیں اکبر چانڈیو کے ڈیرے کے باہر کھڑی بھی نظر آرہی تھیں۔
پولیس حکام کے مطابق اکبر چانڈیو پر سرجانی اور اینٹی انکروچمنٹ میں مقدمات درج ہیں اور وہ اپنا تعلق سیاسی جماعت سے ظاہر کرتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسیکراچی کے چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں چل بسی، ہتھنی نور جہاں کئی دنوں سے بیمار تھی۔ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے ہتھنی کی موت کی تصدیق کرتے
مزید پڑھ »
کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی تدفین کردی گئیکراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی تدفین کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ DailyJang
مزید پڑھ »