ناگن چورنگی کے قریب ڈمپر نے 14 سالہ طالبہ نبیہہ کو روند ڈالا اور اس کی ایک ٹانگ کچلی گئی۔
کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوعمر بیٹی کی ایک ٹانگ بری طرح سے کچلی گئی جبکہ والد بھی زخمی ہوگیا۔
واقعے سے متعلق ایس ایچ او نیو کراچی غلام یاسین نے بتایا کہ 14 سالہ نبیہہ جو نویں جماعت کی طالبہ ہے اپنے والد معین کے ہمراہ اسکول جا رہی تھی کہ نارنگی چورنگی کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں لڑکی کی ایک ٹانگ شدید متاثر ہوگئی جبکہ اس کا والد بھی زخمی ہوا ہے۔ غلام یاسین کے مطابق پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ زخمی لڑکی کو ابتدائی طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے سول اسپتال جس کے بعد اب نبیہہ کو علاج معالجے کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
دریں اثنا حادثے میں اسکول کی طالبہ کی ایک ٹانگ شدید متاثر ہونے پر موقع پر موجود عوام میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے واقعے پر اپنے غم و غصے کا بھی اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والی ہیوی گاڑیوں ، خستہ حال پبلک ٹرانسپورٹ اور واٹر ٹینکرز کے خلاف بھی اسی طرح سے ناکے لگا کر کارروائی عمل میں لائی جائے جس طرح شہر میں سیاہ شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ لگی گاڑیوں کے خلاف کی جا رہی...
شہریوں کا کہنا تھا کہ ہیوی گاڑیوں کے ڈرائیور ٹریفک قوانین کی دھجیاں اڑتے ہوئے سڑکوں پر شہریوں کو روند رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ Nov 26, 2024 05:50 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
کراچی ناگن چورنگی نبیہہ ٹانگ کچلی پولیس ڈمپر زخمی اسکول
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈمپر نے کراچی کے 14 سالہ سائیکل سوار کو روند کر اس کی ٹانگ کچلی جبکہ والد زخمی ہوگئےکراچی کے ناگن چورنگی کے قریب ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی کو روند ڈالا، 14 سالہ نبیہہ جو نویں جماعت کی طالبہ ہے اس کی ایک ٹانگ شدید متاثر ہوگئی، والد بھی زخمی ہوگیا ہے۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔
مزید پڑھ »
الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹ لینے سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ خارجسماعت کے دوران درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اس نے فروری 2024 کے الیکشن میں ووٹ نہیں ڈالا
مزید پڑھ »
کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کے رخصت یا استقبال کیلئے آنے والوں پر نئے شرائط عائدپی اے اے کے شعبہ ویجیلنس نے یہ اقدامات کراچی ائیرپورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کےبعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیے ہیں: ذرائع
مزید پڑھ »
کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمیکورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے 17 سالہ حاشر کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا
مزید پڑھ »
امیر دوستوں سے قرض لے کر انہیں زہر دینے والی تھائی خاتون کو سزا سنادی گئیپولیس نے 36 سالہ خاتون کو 2015 سے لے کر گزشتہ سال تک کل 14 افراد کے قتل میں ملوث قرار دیا ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی؛ فائیو اسٹار چورنگی کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 بچوں کا باپ جاں بحقمسلح ملزمان مقتول سلمان کا لائسنس یافتہ پستول بھی لے کر فرار ہوگئے
مزید پڑھ »