مسلح ملزمان مقتول سلمان کا لائسنس یافتہ پستول بھی لے کر فرار ہوگئے
فائیو اسٹار چورنگی فلائی اوور کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے چار بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں سلمان نامی شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا مقتول لیاقت آباد نمبر ایک کا رہائشی تھا اور کیٹرنگ کا کام کرتا تھا۔ مقتول سلمان اپنے دوست بلال کے ہمراہ نارتھ ناظم اباد بلاک ایل میں واقع اپنے دوست کے گھر سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ فائیو اسٹار فلائی اوور پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈکیتوں نے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔ مسلح ملزمان مقتول سلمان کا پریس اور لائسنس یافتہ پستول بھی لے کر فرار ہوگئے جبکہ مقتول کا موبائل فون واردات کے دوران گر گیا۔
ملزمان کی جانب سے ایک گولی چلائی گئی جو جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ پولیس کو جائے وقوع سے ایک گولی اور ایک خول ملا ہے، رواں سال ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 102 ہو گئی۔عمران خان ننگے پاؤں مدینے گئے تو باجوہ کو فون آگئے ایسے لوگ نہیں چاہئیں یہ کسے لے آئے، بشریٰ بی بیexpress.pk
خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں ڈکیتوں نے ایک اور گھر اجاڑدیا، 9 بچوں کا باپ قتلفائرنگ کا واقعہ اسکیم 33 جمالی پل کے قریب ورکشاپ میں پیش آیا
مزید پڑھ »
کرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 38 افراد جاں بحق، متعدد زخمیکرم میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق، 20 زخمی
مزید پڑھ »
کراچی: فائرنگ کے واقعہ میں گھر کی دہلیز پر ایک شخص جاں بحق ہوگیاپولیس واقعہ کو ذاتی چپقلش کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے
مزید پڑھ »
کراچی؛ 8 بیٹیوں کا باپ اپنے سابق داماد کے ہاتھوں فائرنگ سے قتلملزم نے اہلیہ کو 2سال قبل طلاق دیدی تھی، جس کے بعد مقتول نے اپنی بیٹی کی کہیں اورشادی کردی تھی
مزید پڑھ »
لاہور میں پیسوں کے تنازع پر بھائی کی فائرنگ سے معمر خاتون جاں بحقفائرنگ کے واقعے میں چار شہری زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے
مزید پڑھ »
کراچی؛ مختلف واقعات میں نوعمر لڑکے سمیت 3 افراد جاں بحقجاں بحق ہونے والوں میں 2 محنت کش کام کے دوران بلندی سے جبکہ نوعمر لڑکا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا
مزید پڑھ »