کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی میں جعلی دستاویزات تیار کرنے کی مہارت کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں 'منصور کنسلٹنٹ' کے نام سے ویزا کنسلٹنسی کا کاروبار کرنے والے محمد مشتاق راجپوت کو گرفتار کیا گیا ہے۔
کراچی میں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات تیار کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد مشتاق راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، جسے کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔ یہ کارروائی امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر عمل میں لائی گئی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملزم جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز تیار کر کے شہریوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایک شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا تھا اور ' منصور کنسلٹنٹ ' کے
نام سے ویزا کنسلٹنسی کا کاروبار کر رہا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم محمد مشتاق راجپوت نے متاثرہ شہری سے جعلی دستاویزات کے عوض 2 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ متاثرہ شہری نے جب اپوائنٹمنٹ کی تصدیق کے لیے رابطہ کیا تو جعلسازی کا انکشاف ہوا، جس کے بعد امریکی حکام نے ملزم کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی۔ ایف آئی اے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
جعلی دستاویزات محمد مشتاق راجپوت گرفتاری ایف آئی اے منصور کنسلٹنٹ ویزا کنسلٹنسی کراچی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی؛ شہریوں کو ہراساں کرنے والا جعلی میجر گرفتارملزم سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں ، رینکس ، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈ و دیگر جعلی دستاویزات برآمد
مزید پڑھ »
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کی کارروائی، جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتارامریکی قونصیلٹ کراچی کی تحریری شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا گیا
مزید پڑھ »
جھلو مئیجر عادل کی گرفتارسعدی ٹاؤن اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو ہراساں کرنے والے جعلی میجر عادل کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں ، رینکس ، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈ و دیگر جعلی دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔
مزید پڑھ »
کراچی، جعلی سرکاری افسر ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار، سیکیورٹی گارڈ بھی شاململزم کی جعلی سرکاری نمبر والی گاڑی میں سائرن اور ریوالونگ لائٹ بھی نصب کی گئی تھی
مزید پڑھ »
پختونخوا میں خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں ملزم کو گرفتارایف آئی اے پشاور نے ایک خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم عمیر فرہاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے متاثرہ خاتون کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کی رسائی حاصل کرتے ہوئے تصاویر حاصل کیں اور انہیں ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کر کے خاتون کو بلیک میل کیا۔
مزید پڑھ »
کراچی؛ 4 خواتین کو سعودی عرب اسمگل کرنے کی کوشش ناکامایف آئی اے امیگریشن نے ایک اور کارروائی میں جعلی پاسپورٹ پر آنے والے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا، ترجمان
مزید پڑھ »