سندھ رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کلراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں مشترکہ کارروائی کی
سندھ رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل ایف کے لیے فنڈنگ اورسہولت کاری کرنے میں ملوث لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتارملزم کالعدم بی ایل ایف کے ساتھ رابطہ میں تھا اوران کے لیے فنڈنگ اورسہولت کاری کرنے میں بھی ملوث تھا، گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات بھی برآمد کر لی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم 2012 میں لیاری گینگ وار کمانڈر بہادر پی ایم ٹی کے گروپ میں شامل ہوا اور لیاری گینگ وار کی تمام سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔
اس میں بتایا گیا کہ گرفتارملزم لیاری میں بڑے پیمانے پرمنشیات فروشی کرتا رہا ہے، گرفتار ملزم بی ایل ایف کے 2 ہلاک کارندوں زمان بلوچ، شعیب بلوچ اوردیگرسمیع بلوچ، اوصاف بلوچ اور جمعہ بلوچ کا قریبی ساتھی ہے جنہوں نے 2023 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے نائیک دلشاد کو فائرنگ کر کے شہید کیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: رینجرز نے لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار کرلیاملزم آصف عرف آصف دبئی قتل و اقدام قتل کی 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے
مزید پڑھ »
کراچی میں رکشہ گینگ کے 4 انتہائی مطلوب ملزمانگینگ کا سرغنہ رحیم بخش حال ہی میں 18 سال جیل کاٹ کر آیا، پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث ہے
مزید پڑھ »
لاہور؛ ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی متحرک گینگ گرفتارملزمان شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا
مزید پڑھ »
کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات کے ساتھ 4 مسافروں کو گرفتارکراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن کی جانب سے جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی کے ذریعے ویزا حصول میں ملوث 4 مسافروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی ایئرپورٹ؛ عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث خاتون گرفتارملزمہ روزانہ کی بنیاد پر 100 سعودی ریال بھیک مانگ کر اکھٹا کرتی تھی
مزید پڑھ »
گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کا بھائی گرفتار، ایس ایم جی اور دستی بم برآمدرینجرز اور پولیس نے لیاری میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کے بھائی زبیر کو گرفتار کیا
مزید پڑھ »