ملزم آصف عرف آصف دبئی قتل و اقدام قتل کی 10 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے
رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کاروائی میں لیاری گینگ وار سلیم چاکلیٹی گروپ کے انتہائی مطلوب ملزم آصف عرف آصف دبئی کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم 2011 میں لیاری گینگسٹر امجد عرف چپو کے کہنے پر لیاری گینگ وار کمانڈر سلیم چاکلیٹی کے گروپ میں شامل ہوا تھا، 2014 میں کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لئے دبئی فرار ہوا اور وہاں سے ایران میں روپوش رہا۔ ملزم لیاری گینگ وار کے دیگر ساتھیوں راشد عرف کانا، سلیم چاکلیٹی، بلال، برکت عرف بھرا، امجد عرف چپو، زاہد بی ایل اے انور عرف ہڈی اور مخدوم عرف ڈاون کے ساتھ مل کر کراچی کے علاقے لیاقت آباد، حاجی مرید گوٹھ اور پر انا گولیمار کے علاقوں میں دس سے زائد افراد کے قتل و اقدام قتل، منشیات فروشی، بھتہ وصولی، مخالف گروپوں کے ساتھ لڑائیوں، پولیس مقابلوں اور گاڑی چھیننے کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔
کچھ عرصہ قبل ملزم واپس آکرمنشیات فروشی کا کام کر تا رہا اور لیاری گینگ وار کا نیٹ ورک دوبارہ بحال کرنے کے لئے سرگرم تھا، گرفتارملزم کو بمعہ اسلحہ وایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ملزم اس سے قبل 2014 میں گاڑیاں چوری کر نے کے الزام میں گرفتار ہوچکا ہے اور ضمانت پر رہا ہونے کے بعد مفرور ہوگیا تھا۔ ملزم کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔Nov 17, 2024 02:10 PMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر بلوچ ایک اور مقدمے میں بریلیاری گینگ وار کے ملزمان کیخلاف تین پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد کے قتل کا مقدمہ 2010 میں درج کیا گیا تھا
مزید پڑھ »
کراچی میں رکشہ گینگ کے 4 انتہائی مطلوب ملزمانگینگ کا سرغنہ رحیم بخش حال ہی میں 18 سال جیل کاٹ کر آیا، پولیس اہلکار کے قتل میں بھی ملوث ہے
مزید پڑھ »
کراچی؛ انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 4 ارکان گرفتارملزمان کا 6 رکنی گروہ بلدیہ اور سائٹ ڈویژن میں گھروں میں ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے
مزید پڑھ »
کراچی؛ خاتون اور 2کمسن بچوں پر حملہ کرنے والا ملزم گرفتارگرفتار ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے اور زخمی خاتون کو پسند کرتا تھا
مزید پڑھ »
کراچی: جوہر کمپلیکس میں نوعمر لڑکے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتارپولیس نے ملزم کیخلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
مزید پڑھ »
بابا صدیقی کو گولی مارنیوالا شوٹر گرفتار، گینگ سے رابطہ کس طرح ہوا؟ دوران تفتیش انکشافاتدوران تفتیش شیو کمار نے لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا اعتراف کیا: بھارتی پولیس
مزید پڑھ »