دہشتگردوں کی گولیاں مجھے اور نور محمود کو لگیں، پیچھے ڈالے میں موجود ساتھیوں نے بھی فائرنگ کی: سکیورٹی گارڈ نگر خان
کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہونے والے خود کش دھماکے کے زخمی سکیورٹی گارڈ نگر خان کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے پورے واقعے سے متعلق بتایا ہے۔
نگر خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ صبح گاڑی میں جا رہے تھے کہ ایک شخص بھاگتا ہوا آیا، مجھے شک ہوا یہ حملہ کرے گا میں نے فائرنگ کر دی، اسی دوران اس شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ زخمی سکیورٹی گارڈ نے بتایا میرے پیچھے نور محمد تھا اس نے فائرنگ کی تو سامنے سے بھی فائرنگ ہوئی، دہشتگردوں کی گولیاں مجھے اور نور محمد کو لگیں، پیچھے ڈالے میں موجود ساتھیوں نے بھی فائرنگ کی۔لانڈھی حملہ: غیرملکیوں کو بچانیوالے شہید سکیورٹی گارڈ کے ہاں چند دن قبل بیٹے کی پیدائش ہوئیانہوں نے بتایا کہ اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ چکی تھی، پولیس نے بھی فائرنگ کی مگر دہشتگرد ہماری فائرنگ سے مر گیا...
یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خودکش حملے میں دو دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوا تھا۔ دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں ایک سکیورٹی گارڈ اور ایک راہگیر زخمی بھی ہوئے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی : غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئےکراچی : لانڈھی مانسہرہ کالونی غیرملکیوں کی گاڑی پر حملے کی تحقیقات میں خودکش دھماکے اور حملہ آور کی جیکٹ انکشافات سامنے آئے
مزید پڑھ »
کراچی : غیر ملکیوں پر خودکش حملے کو کیسے ناکام بنایا گیا؟ دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیاکراچی : لانڈھی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا۔.......
مزید پڑھ »
کراچی : غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل کا مالک کون ہیں؟کراچی : لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئی ،
مزید پڑھ »
لانڈھی حملہ: غیرملکیوں کو بچانیوالے شہید سکیورٹی گارڈ کے ہاں چند دن قبل بیٹے کی پیدائش ہوئیلانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے میں دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک سکیورٹی گارڈ دوران علاج دم توڑ گیا
مزید پڑھ »
کراچی : غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ: وزیرداخلہ سندھ نے رپورٹ طلب کرلیکراچی : وزیرداخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے کی رپورٹ طلب کرلی۔
مزید پڑھ »
آسٹریلین وزیراعظم کی چاقو حملے کے زخمی پاکستانی گارڈ کو مستقل ویزے کی پیشکشچند روز قبل چاقو حملے میں پاکستانی سکیورٹی گارڈ فراز طاہر جاں بحق اور ان کے ساتھی سکیورٹی گارڈ محمد طحہ زخمی ہو گئے تھے
مزید پڑھ »