کراچی: (دنیا نیوز) کراچی ڈیفنس میں خاتون کی جانب سے ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کے معاملے پر پولیس نے گاڑی کے مالک کو ڈھونڈ لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گاڑی کا مالک نجی یونیورسٹی کا پروفیسر ہے۔ اس نے 2017ء میں گاڑی حیدر آباد کے شہری کو فروخت کر دی تھی۔ گاڑی کے مالک نے خاتون کو پہچانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں ایک خاتون نے ٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی تھی اور موقع سے فرار ہو گئی تھی۔ پولیس نے اس خاتون کو سگنل توڑنے پر روکا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک اہلکار خاتون کو کہہ رہا ہے کہ آپ نے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس پر آپ کا چالان ہو گا۔ ٹریفک اہلکار نے بتایا کہ میرا نام نواز ہے اور آپ قانون کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ بدتمیزی کر رہی ہیں۔
اسی دوران خاتون نے ٹریفک اہلکار کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں دو ٹکے کا آدمی بھی بولا اور بدتمیزی والا روّیہ اپناتی رہی۔ سینئر ٹریفک اہلکار کو کہا کہ تمہاری طرح کے بڈھے میرے گھر پرکام کرتے ہیں۔ میں منہ توڑ دوں گی آپ کا۔ خاتون نے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں اپنی گاڑی سے مار دیتی وہ زیادہ اچھا ہوتا، خاتون مسلسل پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیتی رہی، پھرفرار ہوگئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی میں خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی، مقدمہ درجتفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، خاتون نے ڈیفنس خیابان شہباز کا سنگل توڑا تھا۔
مزید پڑھ »
کراچی:سگنل توڑنے والی خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی،مقدمہ درجکراچی:سگنل توڑنے والی خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی،مقدمہ درج Pakistan Karachi Signal LadyDriver Misbehaved Police FIR CaseFile PoliceStation sindhpolicedmc
مزید پڑھ »
’’دو ٹکے کے آدمی‘‘ ، کار سوار خاتون کی ٹریفک پولیس سے بدتمیزی، مقدمہ درج - ایکسپریس اردوجو رویہ ہمارے ساتھ اپنایا گیا اس پر درخشاں تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے، ٹریفک پولیس افسر
مزید پڑھ »
”دو ٹکے کے آدمی“ ، کار سوار خاتون کی ٹریفک پولیس سے بدتمیزی، حد کردیکراچی(ویب ڈیسک) ڈیفنس میں کار سوار خاتون کی ٹریفک پولیس اہلکار سے انتہائی بدتمیزی کی
مزید پڑھ »
کراچی کے اسپتال میں وارڈ بوائے کی معذورخاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش - ایکسپریس اردووارڈ بوائے نے اعتراف کرلیا ہے کہ اس نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی ، پولیس
مزید پڑھ »
پولیس افسران کا غلطی کا اعتراف، وزیراعلیٰ سندھ سے معذرتپولیس افسران کا غلطی کا اعتراف، وزیراعلیٰ سندھ سے معذرت تفصيلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »