کراچی اورکوئٹہ میں کرونا کے مزید 3 کیس، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 19ہوگئی

پاکستان خبریں خبریں

کراچی اورکوئٹہ میں کرونا کے مزید 3 کیس، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 19ہوگئی
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 53%

کراچی اورکوئٹہ میں کرونا کے مزید 3 کیس، پاکستان میں مریضوں کی تعداد 19ہوگئی مکمل تفصیل جانیے:

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق متاثرہ افراد میں سے ایک کا تعلق حیدر آباد اور دوسرے کا کراچی سے ہے۔ حیدر آباد کے شہری نے شام سے براستہ دوحہ کراچی سفر کیا تھا جبکہ کراچی کے رہائشی نے ایران سے براستہ دبئی کراچی سفر کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ایک ائیر ٹریفک کنٹرولر کے قریبی عزیز کرونا وائرس سے متاثر تھے۔ ملازم کے ماموں کی ٹریول ہسٹری بھی ایران سے بتائی جاتی ہے۔ ائیر ٹریفک کنٹرولر کی والدہ اپنے بھائی کے ہمرا ایران گئی تھی۔ اہلکار اپنی والدہ سے ملنے بعد ڈیوٹی پر تھا۔ ایس او پی کے مطابق کرونا مشتبہ کیسز کو آسولیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والوں سے کرونا وائرس سندھ میں پہنچا۔ ہم پہلے دن سے اس مسئلے کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کرونا وائرس کا سندھ میں کوئی بھی کیس مقامی نہیں ہے۔ عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اللہ پاک کے کرم سے صورتحال کنٹرول میں ہے۔ حکومت نے کرونا وائرس کی تشخیصی صلاحیت بڑھانے کیلئے ٹیسٹ کٹس درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں ماہ قومی ادارہ صحت کو 100 کرونا وائرس ٹیسٹنگ کٹس موصول ہونگی۔ قومی ادارہ صحت کو پہلے سے 10 ہزار کرونا ٹیسٹس کرنے کی صلاحیت حاصل ہے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

roznamadunya /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میں کرونا وائرس کیسز میں سے 2 کی حالت بہترکراچی میں کرونا وائرس کیسز میں سے 2 کی حالت بہترکراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کرونا وائرس کے تین کیسز میں سے دو کی حالت بہتر ہے۔ آج ہونے والے پانچوں افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو کرونا ٹاسک فورس اجلاس میں آگاہ کیا گیا۔
مزید پڑھ »

کرونا وائرس:کراچی میں مزید9کیسز سامنے آگئے،پاکستان میں تعداد16ہوگئیکرونا وائرس:کراچی میں مزید9کیسز سامنے آگئے،پاکستان میں تعداد16ہوگئیکرونا وائرس:کراچی میں مزید9کیسز سامنے آگئے،پاکستان میں تعداد16ہوگئی SamaaTV
مزید پڑھ »

کراچی میں کرونا کے نئے 9 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے: ظفر مرزاکراچی میں کرونا کے نئے 9 مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے: ظفر مرزا
مزید پڑھ »

کراچی میں کرونا وائرس کے 8 نئے کیسز سامنے آگئےکراچی میں کرونا وائرس کے 8 نئے کیسز سامنے آگئےکراچی میں کرونا وائرس کے 8 نئے کیسز سامنے آگئے ARYNewsUrdu Karachi coronavirus
مزید پڑھ »

ایران میں کرونا وائرس سے ایک دن میں 54 ہلاکتیں ،881 نئے کیسوں کی تصدیقایران میں کرونا وائرس سے ایک دن میں 54 ہلاکتیں ،881 نئے کیسوں کی تصدیقایران میں کرونا وائرس سے ایک دن میں 54 ہلاکتیں ،881 نئے کیسوں کی تصدیق ChinaCoronaVirus CoronaVirusUpdate WHO CoronavirusOutbreak CoronaVirusInIran MedicalStaff Deathtoll khamenei_ir Iran
مزید پڑھ »

بھارت میں کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں خوف پھیلانے لگیںنئی دہلی: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں جہاں چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے وہیں پر وائرس سے متعلق جعلی اور گمراہ کن خبریں سوشل میڈیا پر پھیل رہی ہیں، بھارت میں بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 47 سے تجاوز کرگئی ہے لیکن جعلی اور گمراہ کن خبروں اور سوشل میڈیا میں بے بنیاد رپورٹس کے باعث بڑے پیمانے پر خوف پھیل چکا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-12 10:50:10