خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جرگہ معاہدے کے موقع پر شرپسندوں نے سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔ اس واردات میں ڈپٹی کمشنر کرم شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ چند افراد زخمی بھی ہوئے۔ نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
کرم میں جرگہ معاہدے کی سیاہی خشک بھی نہ ہونے پائی تھی کہ وہاں شرپسندوں نے سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جرگہ (پنچایت) معاہدے کی سیاہی خشک بھی نہ ہونے پائی تھی کہ وہاں شرپسندوں اور دہشت گردوں نے سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کردی، اس واردات میں ڈپٹی کمشنر کرم شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ چند افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس واردات میں کون لوگ ملوث ہیں، ان کا اندازہ لگانا تو کوئی مشکل کام نہیں ہے تاہم کے پی حکومت کی تحقیقات اور سرکاری موقف کے بعد ہی اس معاملے کی جہات کا پتہ چلے گا۔
بہرحال جمعے کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارات میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کا بھی اہم اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، چیف سیکریٹریز، وزیراعظم آزاد کمشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ،پاک فوج کے سربراہ اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمہ کا وقت آچکا ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سب مل کر اس فتنے کا خاتمہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وفاق، صوبوں اوردفاعی اداروں کو مل کر مربوط حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ پاکستان کو دہشت گردی کا جو سنگین چیلنج درپیش ہے ، اس کے تناظر میں وفاق اور صوبوں کو مشترکہ اور یکساں پالیسی اختیار کرنا ہوگی ۔ اس حوالے سے ایک متحرک اور فعال میکنزم تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔ یقیناً پاکستان کے پاس وسائل کی بھی کمی نہیں ہے اور نہ ہی تربیت یافتہ فورس کی کوئی کمی ہے ۔ اگر میکنزم فول پروف ہو، سسٹم فعال ہو اور ارادے پختہ ہوں تو دہشت گردی کا خاتمہ کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔ یہ حقیقت اب واضع ہوگئی ہے کہ دہشت گرد گروہ اور ان کے سہولت کار مذاکرات کی زبان سمجھنے کے لیے تیار نہیں ہیں، اس لیے آئین و قانون کو اس کی روح کے مطابق نافذ کیے بغیر امن کا قیام ممکن نہین ہے ۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران مزیدکہا سوشل میڈیا پرپاکستان کے خلاف جو زہر اگلا جارہا ہے اسے روکنا ہوگا
DEHSHTGARDI KRIM FEDERAL GOVENRMENT NATIONAL ACTION PLAN SECURITY
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمیڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں اور زخمی ہو گئے ہیں.
مزید پڑھ »
لوئر کرم میں سرकारी گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمیلوئر کرم میں سرकारी گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »
لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، 3 سیکیورٹی اہلکار اور ڈپٹی کمشنر زخمیصدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے والوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ڈہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔
مزید پڑھ »
بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ, ڈپٹی کمشنر زخمیلوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »
بگن بازار میں فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر اور پولیس اہلکار زخمیکرم ضلع کے بگن بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر، پولیس اہلکار اور ایف سی کے جوان زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »
لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کا واقعہلوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، 3 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ فائرنگ میں زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ بگن میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ چھپری کے مقام پر پولیس اور حکومتی اعلیٰ حکام موجود ہیں, معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھ »