لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمی ڈپٹی کمشنر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔پولیس کے مطابق بگن میں فائرنگ سے 3 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آر پی او کوہاٹ نے جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ بگن میں
فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کرم زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ فریقین نے نہیں کی، نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی، ملزمان کی تلاش جاری ہے، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔75 سے زائد بڑی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائےگا: بیرسٹر محمد علی سیف ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قافلے کو ہنگو کی تحصیل ٹل سے نکلنا ہے لیکن قافلہ ابھی نہیں نکلا، مشاورت اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد قافلہ نکلے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی کرم تنازع پر فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ٹل پارہ چنار شاہراہ کو 3 ماہ بعد آج کھلا جانا تھا۔ اس حوالے سے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پہلے قافلے میں 75 گاڑیوں کو سکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جائے گا۔عمران خان کو 20 دسمبرتک رہائی کی نوید دی گئی، یہ آفر اسٹیبلشمنٹ کی مرضی سے دی گئی تھی: شیرافضل کا دعوی
فائرنگ ڈپٹی کمشنر لوئر کرم بگن سکیورٹی کرم
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمیڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں اور زخمی ہو گئے ہیں.
مزید پڑھ »
بلوچستان میں آئی این جی ڈی سی ایل کیمپ کے قریب دھماکے میں ایک زخمیایک گاڑی آئی این جی ڈی سی ایل کے کیمپ کی طرف جانے پر ایک دھماکے کا نشانہ بن گئی جس میں ایک شخص زخمی ہوگیا اور گاڑی تباہ ہوگئی۔
مزید پڑھ »
کرم کی مرکزی شاہراہ کی بندش کا 75 واں روز، علاج کی سہولیات ختم ہونے سے اب تک 50 بچے دم توڑ چکےشہر میں اشیائے خوردونوش، ادویات، تیل، لکڑی، ایل پی جی کی شدید قلت ہوگئی، مسافر گاڑیوں پر حملوں اور جھڑپوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث راستے بند کیے ہیں: ضلعی انتظامیہ
مزید پڑھ »
ایمن سلیم کے ہاں بیٹا ہوگا یا بیٹی؟ اداکارہ نے خوشخبری سنا دیاداکارہ کے شوہر نے انہیں بیٹے کی خوشخبری دینے پر لگژری گاڑی تحفے میں دے دی
مزید پڑھ »
ڈی آئی خان؛ پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ورکر زخمیڈی آئی خان؛ پولیو ٹیم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، ورکر زخمی, صوابی میں کانسٹیبل اشتیاق احمد کو شہید کردیا گیا۔
مزید پڑھ »
معروف فٹ بالر کی فیراری کو خوفناک حادثہ، اسٹرائیکر آئی سی یو میں داخلریسکیو حکام نے حادثے کے مقام پر پہنچ کر اپنی گاڑی میں پھنسے فٹ بالر کو زخمی حالت میں باہر نکالا
مزید پڑھ »