لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، 3 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ فائرنگ میں زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔ بگن میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ چھپری کے مقام پر پولیس اور حکومتی اعلیٰ حکام موجود ہیں, معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، صورتحال کے باعث پہلا قافلہ فی الحال روک دیا گیا ہے: بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے علاقے بگن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، صورتحال کے باعث پہلا قافلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ فائرنگ میں زخمی ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کو ہیلی کاپٹرکے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے، بگن میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر کرم کی حالت خطرےسے باہرہے۔لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ، 3 ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے انہوں نے بتایا کہ چھپری کے مقام پر پولیس اور حکومتی اعلیٰ حکام موجود ہیں، فائرنگ شرپسندوں کی جانب سے کی گئی، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب گورنر کےپی فیصل کریم کنڈی نے کرم میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ صوبائی حکومت کی ناکامی اور نااہلی کا ثبوت ہے، ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کی جلد صحت یابی کیلئےدعا گو ہوں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل کرم تنازع پر کوہاٹ میں ہونے والے گرینڈ جرگے میں فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا جس کے مطابق تمام غیر قانونی اسحلہ سرکار کو جمع کرانے کے لیے مربوط حکمت عملی طے کی جائے گی اور علاقے سے تمام بنکرز ختم کیے جائیں گے۔
FIREING LOWER KRIM BGN KP POLICE GOVERNMENT
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ, ڈپٹی کمشنر زخمیلوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »
لوئر کرم میں سرकारी گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمیلوئر کرم میں سرकारी گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »
لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمیڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں اور زخمی ہو گئے ہیں.
مزید پڑھ »
شہر قائد میں دوست نے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاکراچی میں قائدآباد کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں ایک شخص نے اپنے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
مزید پڑھ »
کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ میں اتفاق رائےکوہاٹ میں کرم تنازعہ کے حل کے لیے جرگہ میں دونوں فریقین کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے، صرف چند نکات پر مشاورت کے لیے دو دن کا وقفہ مانگا ہے۔
مزید پڑھ »
کرم واقعہ پر دھرنوں نے شہر قائد میں ٹریفک کا آہستہ آہستہ بنایاشہر قائد میں متعدد مقامات پر 'کرم واقعہ' پر دھرنے جاری ہیں، جس کے نتیجے میں کئی اہم شاہراہیں اور چوراہے بند ہیں۔
مزید پڑھ »