ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے بعد 76 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل ساتواں بڑا قافلہ آٹا، چینی، گھی، پھل، سبزیاں، ادویات اور روزمرہ کی دیگر ضروری اشیا لے کر پارا چنار پہنچ گیا۔ قافلہ کی حفاظت کیلیے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے سخت اقدامات کر رکھے تھے، گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھی نگرانی کی گئی۔ ادویات کی بڑی کھیپ بھی کرم پہنچا دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ نے جمعہ کے روز اشیائے خورد و نوش کی 76 گاڑیاں ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں پہنچا دیں۔
ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے بعد 76 مال بردار گاڑیوں پر مشتمل ساتواں بڑا قافلہ آٹا، چینی، گھی، پھل، سبزیاں، ادویات اور روزمرہ کی دیگر ضروری اشیا لے کر پارا چنار پہنچ گیا۔
قافلہ کی حفاظت کیلیے پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز نے سخت اقدامات کر رکھے تھے، گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بھی نگرانی کی گئی۔ ادویات کی بڑی کھیپ بھی کرم پہنچا دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ شاہ نے جمعہ کے روز اشیائے خورد و نوش کی 76 گاڑیاں ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں پہنچا دیں۔ ڈی آئی جی کوہاٹ عباس مجید مروت اور پاک آرمی کی نگرانی میں گاڑیوں کا کانوائے مکمل سیکیورٹی میں کرم کے مختلف علاقوں کو پہنچا۔
کمشنر کوہاٹ اور ڈی آئی جی کوہاٹ نے مشران کے ساتھ کرم کی طرف کانوائے لے جاتے وقت معاہدے کی پاسداری، باہمی تعاون اور ذمہ داریوں پر تفصیلی بات چیت کی۔ مشیر صحت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپر کرم کے عوام کی فوری طبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ادویات پارا چنار بھجوائی گئی ہیں۔ 1500 کلو وزنی ادویات کی یہ کھیپ صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک ہی پرواز میں پارا چنار پہنچائی گئی ہے۔Jan 23, 2025 04:52 PMبلوچستان کی سرد ہوائیں شہر پر اثرانداز، پارہ 3.
کرم، اشیاء، قافلہ، امن، سیکیورٹی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم میں امن جرگہ، سڑکوں کھولنے پر دھڑا دھڑاکرم میں امن و امان کے قیام کے لئے گرینڈ جرگہ کوہاٹ میں جاری ہے جس میں فریقین کے درمیان سڑکوں اور راستوں کو کھلوانے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
مزید پڑھ »
ادویات اور اشیاء خور و نوش کی مزید کھیپ اپر کرم کے لیے روانہحکومت نے اپر کرم کے لیے 1500 کلو گرام کی ادویات کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پاڑا چنار بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب، اشیاء خور و نوش لے کر ایک قافلہ علیزئی کا علاقہ کراس کر چکا ہے اور گشپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس کی نگرانی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »
کرم امن معاہدے کے تحت پہلا قافلہ کل روانہکرم میں امن کیلئے گرینڈ جرگے میں دستخط کے بعد پہلا قافلہ اشیاء اور سامان کے ساتھ کل صبح روانہ ہوگا۔
مزید پڑھ »
کرم میں امن و امان کی صورتحال، گرینڈ جرگے میں آج حتمی فیصلے پر دستخط متوقعسب کچھ طے ہو چکا ہے، دستخط کا عمل بھی آج مکمل ہونے کا امکان ہے: ذرائع
مزید پڑھ »
کرم علاقے میں امن کمیٹیاں: تنازعات کو حل کرنے کی نئی کوششمقامی امن کمیٹیاں، مختلف فرقہ و مذہب اور کمیونٹی لیڈرز کو متحد کر کے، کرم علاقے میں امن اور استحکام بحال کرنے کی ایک نئی کوشش چلا رہی ہیں۔
مزید پڑھ »
بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ, ڈپٹی کمشنر زخمیلوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »