کرم میں ڈپٹی کمشنر اور کانوائے پر حملہ، 7 افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے بگن بازار میں فائرنگ کے واقعے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 30 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کرم کے علاقے بگن بازار میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر اور کانوائے پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ دہشگردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ 25 سے 30 دہشت گردوں نے کانوائے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کرم سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔ جن میں پولیس اور ایف سی اہلکار بھی شامل
ہیں۔ مقدمے میں اقدام قتل ، و دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ ڈی سی کانوائے پر حملے کا مقدمہ ایڈیشنل ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔واضح رہے کہ ایک روز قبل بگن بازار میں امداد اور خوراک لے جانے والے کانوائے سے قبل مظاہرین نے دھرنا دیا ہوا تھا، جن سے مذاکرات کیلیے ڈپٹی کمشنر پہنچے تو اُن پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر تین گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے جبکہ اُن کے ہمراہ پولیس اہلکار اور ایف سی کے جوان موجود تھے وہ بھی زخمی ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر اور دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کیلیے علی زئی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد سب کو مزید علاج کیلیے سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا
دہشتگردی فائرنگ کرم ڈپٹی کمشنر ہمले پولیس ایف سی
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
لوئر کرم میں سرकारी گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمیلوئر کرم میں سرकारी گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »
بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ, ڈپٹی کمشنر زخمیلوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »
لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمیڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں اور زخمی ہو گئے ہیں.
مزید پڑھ »
ڈی سی کرم پر فائرنگ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درجلوئرکرم میں ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر حملے کے بعد پولیس نے واقعے کی روزنامچہ رپورٹ تیار کر لی ہے اور اس کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گری (سی ٹی ڈی) میں درج کر دیا ہے۔
مزید پڑھ »
کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمیخیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جرگہ معاہدے کے موقع پر شرپسندوں نے سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔ اس واردات میں ڈپٹی کمشنر کرم شدید زخمی ہوگئے ہیں جب کہ چند افراد زخمی بھی ہوئے۔ نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
مزید پڑھ »
لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ، 3 سیکیورٹی اہلکار اور ڈپٹی کمشنر زخمیصدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کی۔ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے والوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ڈہشت گردوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔
مزید پڑھ »