وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیرصدارت کابینہ میں کرم کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں حوالہ دیا گیا ہے کہ ادویات، غذائی اجناس کی دستیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سڑک کو محفوظ بنانے کے لیے خاص پولیس فورس قائم کی جائے گی، اور غیرقانونی ہتھیاروں کو جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کرم کی صورتحال اور صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کیلئے متعدد جرگے منعقد کیے گئےہیں، کرم میں ادویات کی کمی دور کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے 10 ٹن ادویات پہنچائی گئی ہیں، غذائی اجناس کی دستیابی کیلئے رعایتی نرخوں پر گندم فراہم کی جارہی ہے اور کرم میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کیلئے ادائیگیاں کی جا چکی ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ
پارا چنار روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے اسپیشل پولیس فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے، مجموعی طور پر 399 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے جبکہ سڑک کو محفوظ بنانے پوسٹیں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد سڑک کھولی جائے گی۔ ضلع کرم میں امن و امان کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ہے: بیرسٹر سیف بریفنگ کے مطابق فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کا سیل قائم کیا جائے گا، اپیکس کمیٹی اجلاس میں یکم فروری تک غیرقانونی ہتھیاروں کو جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا، قانونی ہتھیاروں کے لائسنس کے اجرا کیلئے محکمہ داخلہ میں ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ یکم فروری سے کرم کے علاقے میں قائم مورچوں کو بھی مسمار کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ علاقے میں غیر قانونی بھاری ہتھیاروں کی بھر مار ہے، اتنے بھاری ہتھیار رکھنے اور مورچے بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں کہ مسلح گروپ کو غیرقانونی بھاری ہتھیار رکھنے کی اجازت دے۔ خیال رہے کہ ضلع کرم میں پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ سمیت آمدورفت کے راستے 76 روز سے بند ہیں، شہر میں اشیائے خورونوش، ادویات، تیل، لکڑی اور ایل پی جی کی شدید قلت ہے
کرم امن و امان ہتھیار ادویات غذائی اجناس پولیس فورس کابینہ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ضلع کرم میں امن وامان کی خراب صورتحال سے متعلق پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائروفاقی و صوبائی حکومت کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے، درخواست میں مؤقف
مزید پڑھ »
وقیع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پائیدار امن کے لیے تعاونمحسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھ »
کرم کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، قیام امن کےلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر داخلہایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کے پی کے خصوصا کرم میں قیام امن کے لیے اہم فیصلے کئے گئے،محسن نقوی
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ملتوی، بشریٰ بی بی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری برقرارجڑواں شہروں کے راستوں کی بندش اور امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سماعت ملتوی کی گئی
مزید پڑھ »
190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ملتوی، بشریٰ بی بی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرارجڑواں شہروں کے راستوں کی بندش اور امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سماعت ملتوی کی گئی
مزید پڑھ »
کرم میں امن قائم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے اہم اجلاس طلب کرلیاوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع کرم کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
مزید پڑھ »