کرونا وائرس: ’سماجی فاصلہ 2022 تک برقرار رکھا جاسکتا ہے‘ ARYNewsUrdu coronavirus
مانچسٹر: برطانیہ کے تحقیقی ماہرین نے کہا ہے کہ اگر کرونا کا علاج دریافت نہ ہوا تو سماجی فاصلہ آئندہ کئی سال تک جاری رہ سکتا ہے۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی ماہرین نے کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے تحقیق کی جس میں احتیاطی تدابیر اور حکومتی جانب سے نافذ کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ماہرین نے جائزے کے بعد رپورٹ مرتب کی جس میں کہا گیا ہے کہ کروناکاعلاج دریافت نہ ہوا تو سماجی فاصلہ2022 تک لاگو رکھاجاسکتا ہے کیونکہ کرونا وائرس 2025 میں دوبارہ جنم لے سکتا ہے۔تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی پابندی جلدی ہٹانے سے اسپتالوں پر بوجھ پڑ سکتا ہے، وائرس کی مدت کےصحیح تعین کیلئےمزید تحقیق کی ضرورت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا علاج کے لیے مناسب اقدامات اور انتہائی نگہداشت وارڈ میں توسیع بہت ضروری ہے، وائرس اگر ختم بھی ہوجائے تو اس کی 2024 تک نگرانی بہت ضروری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت بھی تمام ممالک کو متنبہ کرچکا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی پابندیاں اٹھانے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں بصورت دیگر صورت حال بہت زیادہ خراب ہوجائے گی۔واضح رہے کہ طبی ماہرین نے کرونا سے بچنے کے لیے سوشل ڈیسٹنسنگ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے جس سے مراد دو لوگوں کے درمیان کم از کم فاصلہ 6 فٹ ہونا ضروری ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرونا وائرس کی روک تھام، سرکاری اسپتالوں میں چیک تقسیمکرونا وائرس کی روک تھام، سرکاری اسپتالوں میں چیک تقسیم ARYNewsUrdu coronavirus
مزید پڑھ »
کرونا وائرس، خون کے نمونے چُرانے والا ملزم گرفتارامریکا، کرونا وائرس، خون کے نمونے چُرانے والا ملزم گرفتار ARYNewsUrdu coronavirus
مزید پڑھ »
امریکا، کرونا وائرس، خون کے نمونے چُرانے والا ملزم گرفتارامریکا، کرونا وائرس، خون کے نمونے چُرانے والا ملزم گرفتار US Accused Arrested CoronaVirus BloodSample Stolen InfectiousDisease
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں 19 لاکھ سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئےکراچی : کرونا وائرس کی جان لیوا وبا نے دنیا بھر میں 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد انسانوں کو لقمہ اجل بنا دیا جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ چوبیس ہزار سے تجاوز کرگئی۔
مزید پڑھ »
امریکا: کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 23 ہزار سے بڑھ گئیواشنگٹن: عالمگیر وبائی مرض ’کروناوائرس‘ نے امریکا میں سخت پنجے گاڑ لیے، ملک میں مہلک مرض سے اموات 23 ہزار سے بڑھ گئیں۔
مزید پڑھ »
کرونا وائرس کی نئی خطرناک علامت، آپ خود بھی چیک کرسکتے ہیںپاؤں پر نشانات بھی کرونا وائرس کی نئی علامت ARYNewsUrdu coronavirus
مزید پڑھ »