کرونا وائرس: جرمنی کا غیر یورپی شہریوں سے متعلق بڑا اقدام ARYNewsUrdu
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چینی شہر ووہان سے شروع ہونے والے مہلک ترین کرونا وائرس نے وبائی شکل اختیار کرنے کے بعد ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے جس سے بچاؤ کےلیے بیشتر ممالک میں لاک ڈاؤن ہوچکا ہے۔
جرمن حکومت نے کرونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کےلیے ہوائی اڈوں سے غیر یورپی شہریوں کو واپس بھیجنا شروع کردیا، ابتدائی طور پر پابندی 30 دنوں کےلیے عائد کی جائے گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ بدھ کو فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر 140 مسافروں کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، خیال رہے کہ فرینکفرٹ ایئرپورٹ پر پانچ ہزار سے زائد مسافر، 100 پروازوں کو چیک کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی پابندیوں کے مطابق سیاحتی، کاروباری ویزے پر جرمنی میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم جرمن شہری اور اہل خانہ پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ خیال رہے کہ ہلاکت خیز کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر جرمنی میں 28 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 327 ہوچکی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت، پنجاب میں کرونا کے 6 مریضوں کی تصدیق
مزید پڑھ »
کرونا وائرس: پیپلز پارٹی نے تمام غیر ضروری سیاسی سرگرمیوں کو معطل کردیااسلام آباد: (دنیا نیوز) کرونا کی صورتحال کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے تمام غیر ضروری سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو وزیراعلیٰ سندھ کی سفارشات فوری نافذ کرنے کی تجویز دے دی ہے۔
مزید پڑھ »
قطر : کرونا وائرس ,14 دن کے لئے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائدقطر : کرونا وائرس ,14 دن کے لئے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد Qatar CoronaVirus Banned Foreigners 14days SafetyPreventions
مزید پڑھ »
کرونا وائرس، پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ موبائل فون رکھنے والے صارفین کو خوشخبری سنادیاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی
مزید پڑھ »
لندن، کرونا وائرس میں مبتلا پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاں بحقلندن، کرونا وائرس میں مبتلا پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاں بحق ARYNewsUrdu coronavirus
مزید پڑھ »