کرونا وائرس کی روک تھام، حکومت آئی ایم ایف سے اہم رعایت لینے میں کامیاب

پاکستان خبریں خبریں

کرونا وائرس کی روک تھام، حکومت آئی ایم ایف سے اہم رعایت لینے میں کامیاب
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 83%

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کرونا سے نمٹنے کیلئے اضافی اخراجات خسارے میں شامل نہ کرنے پر رضامند ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کرونا وائرس کے معاشی اثرات سے نمٹنے کی حکمت عملی کی ذمہ داری سونپی ہے۔ ہم کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے آئی ایم ایف سے اہم رعایت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس پر اٹھنے والے اخراجات مالی خسارے میں شامل نہیں ہونگے۔ ایسی حکمت عملی وضع کریں گے کہ معاشی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ کوشش ہوگی کہ اشیائے خورونوش کی قلت یا قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ کرونا وائرس کے باعث بے روزگاری کا خطرہ پیدا نہ ہو۔ کسانوں کو بھی ان کی مصنوعات کا پورا معاوضہ ملتا رہے۔ برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہوا تو معاہدوں میں توسیع کی کوشش کریں گے۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ صرف دس سے گیارہ فیصد گری ہے۔

ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ دنیا کی سٹاک مارکیٹوں میں 1 ٹریلین ڈالر کی مندی آئی ہے۔ کرونا کی روک تھام کیلئے مختلف ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں سے مالی اور تکنیکی مدد لیں گے، جو ملک اس صورت حال سے نکل رہے ہیں ان سے بھی مدد لی جاسکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بجٹ میں بڑھائی جائیں گی۔ ملازمین کی تنخواہوں میں بجٹ میں مناسب اضافہ کیا جائے گا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

DunyaNews /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کرونا وائرس کے خلاف ایڈیشنل آئی جی کراچی کا بڑا اقدامکرونا وائرس کے خلاف ایڈیشنل آئی جی کراچی کا بڑا اقدامکراچی : کرونا وائرس کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حالیہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی۔
مزید پڑھ »

اینٹی کرونا ویکسین کی تیاری جاری، جون تک متعارف کرادی جائے گیاینٹی کرونا ویکسین کی تیاری جاری، جون تک متعارف کرادی جائے گیاینٹی کرونا ویکسین کی تیاری جاری، جون تک متعارف کرادی جائے گی CoronaVirus Vaccine June Research Laboratories InfectiousDisease
مزید پڑھ »

لاہور قلندرز کے بلے باز بین ڈنک کا کرونا وائرس پر پیغاملاہور قلندرز کے بلے باز بین ڈنک کا کرونا وائرس پر پیغاملاہور قلندرز کے بلے باز بین ڈنک کا کرونا وائرس پر پیغام ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »

برطانوی پولیس کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم -برطانوی پولیس کو کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کو گرفتار کرنے کا حکم -اسلام آباد: کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے برطانوی پولیس کو اضافی اختیارات دے دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پولیس کو اضافی اختیارات دے دیے گئے۔ برطانوی پولیس کرونا سے متاثرہ مریضوں کوحراست میں لے سکےگی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کے …
مزید پڑھ »

کرونا وائرس: امریکا میں کل یوم دعا منایا جائے گا -کرونا وائرس: امریکا میں کل یوم دعا منایا جائے گا -واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے سبب ملک میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کل یوم دعا منانے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا 15 مارچ کو ملک بھر میں یوم دعا منایا جائے گا۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا …
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-11 20:43:58