نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے موٹر سائیکل چوری کر کے شہریوں سے موبائل فون جھپٹ کر فرار ہونے والے کم عمر ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
کم عمر ملزم سے شہری سے جھپٹ کر چھینے گئے 2 موبائل فون ز اور چوری کی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی، پولیس
ایس ایچ او غلام رسول ارباب نے بتایا کہ گرفتار نوعمر ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا ساتھی زاہد موقع سے فرار ہوگیا، کم عمر ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ نیو کراچی سیکٹر الیون جی کے رہائشی ابراہیم سے اس کا موبائل فون جھپٹ کر فرار ہوا تھا تاہم پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ان کا تعاقب کیا گیا اور ایک کم عمر ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے شہری سے چھینے گئے 2 موبائل اور ایک موٹر سائیکل برآمد...
ریکارڈ چیک کرنے پر انکشاف ہوا کہ مذکورہ موٹر سائیکل یوسف پلازہ تھانے کی حدود سے یکم جنوری کو چوری کی گئی تھی، کم عمر ملزمان کچرا چننے کے بہانے گلیوں میں گھومتے ہیں اور موقع پاکر موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوجاتے ہیں جبکہ پولیس نے ملزمان کی موٹر سائیکل چوری کرنے کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔ ایس ایچ او غلام رسول ارب کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ فرار ہونے والے اس کی ساتھی کی تلاش جاری ہے ، گرفتار ملزم ایوب گوٹھ کا رہائشی ہے ۔Jan 01, 2025 11:19 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پولیس ملزم چوری موبائل فون موٹر سائیکل
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کم عمر ملزم کی گرفتاری، موبائل فون چوری اور موٹر سائیکل برآمدنیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے کم عمر ملزم عبداللہ کو گرفتار کر کے شہریوں سے دو موبائل فون جھپٹ کر فرار ہونے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے جو یوسف پلازہ تھانے کی حدود سے یکم جنوری کو چوری کی گئی تھی۔
مزید پڑھ »
کراچی؛ گاڑیاں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ پکڑا گیاملزمان سے اسلحہ، شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد
مزید پڑھ »
چین میں موت کی سزا پھر سے تصدیقیوی ہوئی اینگ، 60 سال کی عمر کی عورت کو 17 سے زائد بچوں کو چوری کر کے اور انہیں فروخت کر کے موت کی سزا سنائی گئی۔
مزید پڑھ »
کورنگی میں ٹرالر سے ٹکرا کر موٹر سائیکل سوار باپ بیٹا جاں بحقکراچی کے علاقے کورنگی میں ایک موٹر سائیکل ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔
مزید پڑھ »
بیوی اور بیٹیوں کے ذریعے شادی ہالوں میں مہمانوں کے پرس چوری کرانے والا ملزم گرفتارپولیس نے ملزم کے قبضے و نشاندہی پر چوری کیے گئے پرس اور شادی میں دیے جانے والے لفافے بھی برآمد کر لیے
مزید پڑھ »
کراچی، مذہبی جماعت کے احتجاجی دھرنے نے ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیابدترین ٹریفک جام کی وجہ سے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے شہری بری طرح سے رل گئے
مزید پڑھ »