ملزمان سے اسلحہ، شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فون، لیپ ٹاپ اور چوری شدہ گاڑیاں برآمد
صدر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں کار لفٹر گینگ کے زخمی سمیت 5 ملزمان گرفتار کرلیے، جن سے اسلحہ،چھینے ہوئے فون، لیپ ٹاپ اور چوری شدہ کار و موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔
ترجمان ایس ایس پی ضلع جنوبی کے مطابق پریڈی تھانے کی حدود میں بس اڈا کے قریب سفید کاراور موٹر سائیکل پر سوار 5 ملزمان جرائم کی غرض سے گھوم رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا گیا، جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ذیشان ولد شریف زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے زخمی سمیت دیگر 4 ملزمان شہزاد ولد ریاض، مزمل ولد فلک شیر، اذان ولد زاہد اور فرحان ولد شریف کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان سے ایک ٹی ٹی پستول، 8 عدد چھینے گئے فون، اک عدد لیپ ٹاپ، تھانہ پریڈی کی حدود سے چوری شدہ کار اور تھانہ بریگیڈ کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے چابیوں کا گچھا بھی برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کار لفٹنگ کے علاوہ ڈکیتی، موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتیں کر چکے ہیں اور اسی حوالے سے پولیس کو مطلوب تھے جب کہ ملزمان کا تعلق کراچی کے ضلع غربی سے ہے ۔ Dec 24, 2024 10:11 AMDec 23, 2024 11:47 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کراچی: موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی میں ملوث 5 ملزمان گرفتارجمشید کواٹر، کھارادر، صدر اور بہادرآباد سے چھینی گئی 4 موٹرسائیکلیں برآمد
مزید پڑھ »
کراچی: کالعدم تنظیم کی فنڈنگ، سہولت کاری میں ملوث گینگ وار کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتارسندھ رینجرزاور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کلراچی کے علاقے بلوچ کالونی میں مشترکہ کارروائی کی
مزید پڑھ »
کے ڈی اے کی گاڑیوں سے غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا نوٹس لیا گیاادارہ ترقیات کراچی کی گاڑیوں سے ادارے کا نام و لوگو مٹا کر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا نوٹس لے لیا گیا۔
مزید پڑھ »
سقوطِ ڈھاکا سے سقوطِ دمشق تکپاکستان ٹوٹ گیا اور مشرقی پاکستان کی جگہ ’’بنگلہ دیش‘‘ معرضِ عمل میں آ گیا۔
مزید پڑھ »
بلال کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیابلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔
مزید پڑھ »
پھنس گئے بچے کی وفات: لفٹ روکنے کی کوشش کے باوجودگلستان جوہر بلاک 19 میں رہائشی عمارت کی لفٹ میں 10 سالہ کریم نے اپنی زندگی کو بچانے کی کوشش کے باوجود وہ پھنس گیا اور وفات پذیر ہو گیا۔
مزید پڑھ »