بلال کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا

سیکیورٹی خبریں

بلال کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا
پولیس، گرفتاری، گینگ، سرغنہ، اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی،
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 70 sec. here
  • 4 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 34%
  • Publisher: 53%

بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔

بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کے وارداتوں کے دوران نوبیاہتا دلہا کو قتل کرنے والے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے قتل اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بلال کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم، بینک کیش ڈکیتیوں کے دوران شہریوں پر فائرنگ کر کے قتل و زخمی کرنے والے گینگ کے سرغنہ حمزہ عرف موسیٰ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گرفتار

ملزم حمزہ عرف موسیٰ کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی ہے، ملزم سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم موسیٰ نے 2 اگست 2024 کو نیو کراچی الیون ای گلزار مدینہ مسجد کے قریب ڈکیتوں نے فائرنگ کر کے مسجد کی چھت پر کھڑے نمازی 30 سالہ نذیر احمد کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ الزام نمبر 317/2024 زیر دفعہ 302/397/34 تھانہ نیو کراچی میں درج ہے۔ دو اگست کو واقعے کے بعد ایکسپریس اخبار کے رابطہ کرنے پر ایس پی نیو کراچی فیصل نور نے بتایا تھا کہ علی محمد گوٹھ گلزار مدینہ مسجد کے باہر موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے شہری سے 2 لاکھ روپے چھین لیے، شہری کے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مسجد کی چھت پر کھڑا نمازی نذیر احمد گردن پر گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جبکہ ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا، مقتول گدھا گاڑی بان تھا جبکہ اس کی واقعے سے دو ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔ گرفتار ملزم حمزہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دیگر تین ساتھیوں راحیل عرف چکی، حمزہ عرف چنٹو، عمیر عرف مالک کے ساتھ مل کر بینک سے کیش لے کر آنے والے شہری شفاقت کو لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی تھی جس سے مسجد کی پہلی منزل پر موجود نمازی کو گولی لگی جو موقع پر دم توڑ گیا تھا۔ گرفتار ملزم 6 رکنی گینگ کا سرغنہ جبکہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، گرفتار ملزم موسیٰ اسٹریٹ کرائم اور چھینا جھپٹی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہا ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پولیس، گرفتاری، گینگ، سرغنہ، اسٹریٹ کرائم، ڈکیتی،

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کا بھائی گرفتار، ایس ایم جی اور دستی بم برآمدگینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کا بھائی گرفتار، ایس ایم جی اور دستی بم برآمدرینجرز اور پولیس نے لیاری میں کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کے بھائی زبیر کو گرفتار کیا
مزید پڑھ »

پولیس نے گینگ کے 5 افراد کو گرفتار کر کے ایک پلاٹ پر چھاپہ مار کر سنگین کرائمل کی کسی کے مقدمات کے ساتھ ملزمان کے سابقہ کریمانل ریکارڈز کی معلومات حاصل کردیپولیس نے گینگ کے 5 افراد کو گرفتار کر کے ایک پلاٹ پر چھاپہ مار کر سنگین کرائمل کی کسی کے مقدمات کے ساتھ ملزمان کے سابقہ کریمانل ریکارڈز کی معلومات حاصل کردیپولیس نے مخبری پر جہانگیر روڈ نمبر دو، انکوائری آفس کے قریب ایک پلاٹ پر چھاپہ مار کر موٹرسائیکل لفٹرز گینگ کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھ »

سوشل میڈیا سے بلیک میل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیاسوشل میڈیا سے بلیک میل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیاایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »

اسپتال میں خاتون سے زیادتی کا سنگین واقعہاسپتال میں خاتون سے زیادتی کا سنگین واقعہراولپنڈی کے بے نظیر بھٹو اسپتال میں ایک خاتون سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے بعد پولیس نے اسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »

لاہور میں انسانی جانوں کیلیے غیر محفوظ اور غیر قانونی رکشہ باڈی بنانے والی 4 فیکٹریاں سیللاہور میں انسانی جانوں کیلیے غیر محفوظ اور غیر قانونی رکشہ باڈی بنانے والی 4 فیکٹریاں سیلغیر قانونی کام میں ملوث 10 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا گیا
مزید پڑھ »

لاہور میں 5 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارلاہور میں 5 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارتھانہ شالیمار پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو موقع سے گرفتار کیا، مقدمہ درج
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-25 08:58:54