زخمی استاد کی اہلیہ کی اپیل پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ٹرین کی زد میں آکر زخمی استاد عامر غوری کے سرکاری خرچ پر علاج کی ہدایت کی
کوئٹہ میں بچی کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ایک ہاتھ اور پیر سے محروم ہونے والے اسکول کے استاد عامر غوری کو علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔
بعد ازاں عامر غوری کی اہلیہ کی اپیل پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ نے سول اسپتال پہنچ کر زخمی استاد عامر غوری کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایات پر چیف منسٹر سیکرٹریٹ نے سرکاری خرچ پر زخمی استاد عامر غوری کے علاج کیلئے آغا خان اسپتال کراچی منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
عامر غوری کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر ایک بچی کو بچاتے ہوئے ٹرین کی زد میں آئے تھے، عامر غوری نہ صرف اپنے گھر کے واحد کفیل بلکہ اپنی دو بہنوں اور دوبڑے بھائیوں کی بیواؤں اور ان کے بچوں کی کفالت بھی کر رہے تھے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عیدالاضحیٰ پر شاہ رخ اور سلمان خان کے ایک جیسے انداز کے چرچےمیگا اسٹارز نے اپنے گھر کی بالکونی میں آکر مداحوں کو عید کی مبارکباد دی
مزید پڑھ »
سعودی عرب میں جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد ایک ہزار سے متجاوز ہوگئیوزیراعظم شہبازشریف کی حجاجِ کرام کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاجِ کرام کو تمام سہولتیں دینے کی ہدایت
مزید پڑھ »
بیمار ہونے پر جنگلی چمپینزی اپنا علاج کیسے کرتے ہیں؟ تحقیق میں انکشافسائنسدانوں نے مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے جنگلات میں چمپینزی کے بیمار یا زخمی ہونے کی صورت میں اپنا علاج کرنے پر تحقیق کی
مزید پڑھ »
انسانی اسمگلنگ کا کیس، گواہوں کے صارم برنی پر سنگین نوعیت کے الزاماتمیں نے اپنی بچی ایک لیڈی ڈاکٹر کو دی تھی جس نے بچی ایک اور خاتون کو دیدی، والدہ کا عدالت میں بیان
مزید پڑھ »
کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ میں آتشزدگی، 2 جاں بحق، اموات بڑھنے کا خدشہکراچی سے کوئٹہ جانے والی بس میں 28 مسافر سوار تھے، 2 لاشیں اور 7 زخمی ریسکیو کرلیے گئے
مزید پڑھ »
اسرائیل کی غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری، 32 بے گھر فلسطینی شہیداقوام متحدہ کی اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
مزید پڑھ »