میڈرڈ: (ویب ڈیسک) سپین میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے وہیں پر ملک کے فٹبال کلب بارسلونا نے کھلاڑیوں کی بھاری تنخواہوں میں 70 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں، اس بیماری کے باعث سب سے پہلے چین متاثر ہوا جس کے بعد اٹلی، ایران اور سپین متاثر ہوئے ہیں، کھیلوں کے حوالے سے ایک خبر سپین سے آئی ہے جہاں پر اس مہلک وباء کے باعث بارسلونا نے کھلاڑیوں کی بھاری تنخواہوں میں 70 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کر لیا ہے جس پر کھلاڑی سیخ پا ہو گئے ہیں۔
بارسلونا اپنے کھلاڑیوں کو ہر ہفتے لاکھوں پاؤنڈ میچ فیس کی مد میں ادا کرتا ہے ۔ سپر سٹار لیونل میسی ہفتہ وار پانچ لاکھ پاؤنڈ یعنی ماہانہ 20 لاکھ پاؤنڈ معاوضہ وصول کرتے ہیں ،انٹونیوگریزمین دو لاکھ 94 ہزار پاؤنڈ فی ہفتہ، لوئس ساریز اور گیراڈ پیکو فی کس دو لاکھ 90 ہزار پاؤنڈ فی ہفتہ معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
فٹ بال ایونٹس منسوخ ہونے کی وجہ سے کلب کی کمائی میں خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔ کھلاڑیوں نے بھی خود کو اپنے گھروں میں قرنطینہ کر رکھا ہے۔ بارسلونا کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے عارضی طور پر یہ فیصلہ کیا ہے تاہم کھلاڑی فیصلہ مانتے نظر نہیں آرہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پنجاب میں 2 ڈاکٹرز میں کورونا کی تشخیص، ملک میں متاثرین 1238 ہوگئے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: یوٹیوب کا ویڈیو کوالٹی میں کمی کا اعلان - Tech - Dawn News
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: مصدقہ متاثرین کی تعداد 1,078، ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں سختی - BBC Urduپاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1,078 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 413 متاثرین کے ساتھ سندھ سرِفہرست جبکہ سب سے زیادہ تین ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔ کورونا کی وبا کو کنڑول میں رکھنے کے لیے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں سختی کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھ »
کورونا وائرس؛ سندھ حکومت کا قیدیوں کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردوجیلوں میں قیدیوں کی تعداد کم کرنا چاہتا ہوں، قانون کے مطابق دیکھوں گا کہ کتنے قیدی چھوڑ سکتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
مزید پڑھ »