بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ڈاکٹر کی جلد کا رنگ علاج کے دوران مکمل تبدیل ہوگیا۔چین سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ ڈاکٹر ہو ویفینگ کو
جنوری 2020 میں کوروناکی تشخیص ہوئی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے ہسپتال لایا گیا۔اہل خانہ ڈاکٹر کو اسی ہسپتال لے کر آئے جہاں وہ ملازمت کرتے تھے، وہ پانچ ماہ تک زیر علاج رہے اور گزشتہ روز کورونا وائرس کی جنگ میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
ڈاکٹرز کے مطابق پانچ ماہ کے دوران ڈاکٹر ہو ویفینگ کی رنگت گوری سے بالکل سیاہ ہوگئی، علاج کے دوران ان کی رنگت تبدیل ہونے کی وجہ دوا کا انفیکشن ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھی کو دوران علاج اینٹی بائیوٹک دیں، یہ ہی دوا عام مریضوں کو بھی دی جاتی ہے البتہ جب ویفینگ نے یہ دوا کھانا شروع کی تو ان کی رنگت تیزی سے تبدیل ہوئی۔پانچ ماہ تک زیر علاج رہنے والے ڈاکٹر کی گزشتہ ہفتے طبیعت شدید بگڑ گئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا اور وہ مشین...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا کے سوا دیگر مریضوں کا علاج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعتسندھ ہائیکورٹ میں کورونا وائرس کے علاوہ دیگر مریضوں کا علاج نہ کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دل کا مریض اسپتال جاتا ہے تو اسے پہلے کورونا کا ٹیسٹ کروانے کا کہا جاتا ہے، کسی بھی اسپتال سے علاج کروانا شہریوں کا بنیادی حق ہے
مزید پڑھ »
کرونا وائرس، علاج کے دوران مریض کی رنگت تبدیل ہونے کا انکشافکرونا وائرس، علاج کے دوران مریض کی رنگت تبدیل ہوگئی ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
لاہور میں کورونا کے ’6 لاکھ سے زیادہ متاثرین کے امکانات‘، وزیر صحت کا انکارپاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا کے 6 لاکھ سے زیادہ ممکنہ متاثرین کی موجودگی کے خدشات کے بارے میں حکومتی سمری منظر عام پر آنے کے بعد صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ یہ محض اندازے ہیں اور یہ کہنا درست نہیں کہ لاہور میں کورونا کے چھ لاکھ سے زیادہ متاثرین موجود ہیں۔
مزید پڑھ »