کورونا کا زور برقرار، ملک بھر میں 2450 افراد میں وائرس کی تصدیق مکمل تفصیل جانیے:
اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2450 ہوگئی جبکہ مزید 4 ہلاکتوں کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 35 ہوگئی۔
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ 11 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سندھ میں 11، خیبرپختونخوا 9، گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔ پنجاب کے ضلع لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ سندھ میں تمام ہلاکتیں کراچی میں ہوئی ہیں۔سندھ میں آج نماز جمعہ کے حوالے سے احکامات جاری کئے گئے ہیں، صرف تین سے پانچ افراد کواجازت ہوگی، کراچی سمیت سندھ دوپہر 12 سے 3 بجے تک مکمل بند رہے...
لاہور سمیت پنجاب میں بھی نماز جمعہ کی مناسبت سے آج سخت ترین اقدامات کئے گئے ہیں۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز نے بھی عوام کو نمازیں گھر میں ادا کر نے کی ہدایت کی ہے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت دیگر علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن کے باعث دکانیں، مارکیٹس اور کاروباری مراکز آج بھی بند ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور شہر اور گردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے فضائی دورے کے دوران لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند مارکیٹوں اور...
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا پولیس، پاک فوج اور رینجرز میں مثالی کردار ادا کر رہے ہیں، کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے، مختلف شہروں کے دورے کر کے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہریوں کو کورونا سے بچانا ان کا مشن ہے، کورونا وائرس کی وباء کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کردہ پابندیوں پر عملدرآمد کرنے پر ٹرانسپورٹر اور تاجر برادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔ورنر پنجاب چودھری سرور نے عوام سے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں پھیلے کورونا وائرس کا چین سے مختلف ہونے کا انکشاف - ایکسپریس اردوپاکستان میں پہلی بار کورونا وائرس کی جینوم سیکوینسنگ رپورٹ تیار، مرض کے علاج اور ویکسین کی تیاری میں مدد ملے گی
مزید پڑھ »
کورونا وائرس: پنجاب میں ایک ہزار بستر کا ہسپتال 9 دن میں مکمل - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
ترکی میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ، دنیا کے ٹاپ ممالک میں شامل ہوگیاانقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیا بھر کی طرح برادر اسلامی ملک ترکی میں بھی کورونا وائرس نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے، متاثرہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے
مزید پڑھ »
مشتاق احمد کا وزیر اعظم کی کورونا ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کا اعلان
مزید پڑھ »
دنیا بھر میں 42ہزار339 سے زائد افرد کورونا وائرس کا شکار | Abb Takk News
مزید پڑھ »