ہر روز نئی تحقیق سامنے آنے سے مرض کے حوالے سے کافی حیران کن معلومات سامنے آ رہی ہے اور یہ نیا انکشاف تو چونکا دینے والا ہے
دسمبر 2019 میں چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس سے متعلق ہر روز نئی تحقیق سامنے آنے سے مرض کے حوالے سے کافی حیران کن معلومات سامنے آ رہی ہے، جس سے وبا کو سمجھنے میں آسانی ہو رہی ہے۔
چین کے شانگچیو میونسپل ہسپتال کے ماہرین کی جانب سے محدود پیمانے پر کی جانے والی تحقیق سے پتہ چلا کہ صحت یاب ہوجانے کے باوجود بعض مرد حضرات کے مادہ منویہ میں کورونا کا وائرس موجود رہ سکتا ہے۔ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں یہ نہیں بتایا کہ مرد حضرات کے اسپرم میں کورونا کا وائرس رہ جانے سے کیا وہ جنسی تعلقات سے منتقل بھی ہوسکتا ہے یا نہیں، تاہم ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ مذکورہ تحقیق کو بنیاد بنا کر اس پر مزید تحقیق کرنے کی ضرورت ہے۔چینی ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی کورونا سے متاثر مرد کے اسپرم میں کس وقت کورونا منتقل ہوتا ہے اور وہ کتنی دیر تک وہاں رہ سکتا ہے اور یہ بھی دیکھا جائے کہ کہیں جنسی تعلقات سے اسپرم کے ذریعے کورونا منتقل تو نہیں...
خیال رہے کہ مذکورہ تحقیق اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد تحقیق ہے، اس سے قبل دنیا بھر کے متعدد ماہرین نے لوگوں کو کورونا وائرس کے پیش نظر جنسی تعلقات کے حوالے سے اگرچہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی تھیں تاہم ماہرین کہہ چکے ہیں کہ اس بات کے ثبوت نہیں ملے کہ جنسی تعلقات استوار کرنے سے بھی کورونا منتقل ہوسکتا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستانی و بنگلہ دیشی مرد کورونا سے زیادہ مر رہے ہیں، برطانوی تحقیق - World - Dawn News
مزید پڑھ »
یورپ میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات برطانیہ میں کیوں؟برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد یورپ کے تمام ممالک سے بڑھ گئی ہیں اور سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جہاں اتنی زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہوں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا غلط ہوا ہے؟ اور یہ اعداد و شمار کتنے قابلِ اعتماد ہیں؟
مزید پڑھ »
فوج کورونا وباء سے بچاؤ کیلئے اداروں سے تعاون کرتی رہے گی، آرمی چیف - ایکسپریس اردوکورونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی، جنرل قمر جاوید باجوہ
مزید پڑھ »
ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کا آغازٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں اسپرے کا آغاز ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی، آرمی چیفکرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی، آرمی چیف ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
کرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی، آرمی چیفکرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی، آرمی چیف OfficialDGISPR pid_gov PTIofficial
مزید پڑھ »