لاہور: (ویب ڈیسک) ایک امریکی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا کے متعلق گمراہ کن اور جعلی خبروں کے نتیجے میں 800 اور ممکنہ طور پر اس سے کہیں زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افواہوں اور سازشی نظریات کے ذریعہ کووڈ19کے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے حوالے سے مبینہ انفوڈیمک‘ پر تحقیق کے دوران ماہرین نے گائے کا گوبر کھانے اور بلیچ پینے سے اس وبا سے بچنے میں مدد کے متعلق جھوٹے دعووں سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔
آسٹریلیا، جاپان اورتھائی لینڈ سمیت مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے دسمبر2019 سے اپریل 2020 کے درمیان دستیاب اعدادو شمار کی بنیاد پر اپنی تحقیق پیش کی ہے۔ جائزے سے یہ انکشاف ہوا کہ تقریبا 800 افراد اس وقت ہلاک ہوگئے جب انہوں نے اس امید میں انتہائی تیز قسم کا الکوحل پی لیا کہ اس سے ان کا جسم بیماریوں سے پاک ہوجائے گا، مینتھال پینے کی وجہ سے 5900 لوگوں کو اسپتال میں داخل کرانا پڑا اور اس سے 60 افراد کی بینائی چلی گئی۔
سائنس دانوں نے ادرک کھانے، گرم موزے پہننے اور بطخ کی چربی سینے پر ملنے وغیرہ سے کورونا کی ہلاکت خیز وائرس سے بچنے جیسی افواہوں پر بھی تحقیق کی۔ تحقیق کے دوران متعدد سازشی نظریات کا بھی مطالعہ کیا گیا۔ مثلاً یہ وبا ایک حیاتیائی ہتھیار ہے جس کے لیے بل گیٹس مالی امداد فراہم کررہے ہیں تاکہ وہ اپنی ویکسین زیادہ سے زیادہ فروخت کرسکیں۔تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ بعض ایشیائی ملکوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ شہریوں اور اس وبا کی روک تھام کے لیے کام کرنے والے ہیلتھ ورکروں کو بدنام کرنے کی مسلسل کوششیں کی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کورونا کے بعد کراچی میں پہلی انسداد پولیو مہم ہفتے سے شروع ہوگیکراچی میں کورونا وبا کے بعد شہر بھر پہلی انسداد پولیو مہم 15 اگست سے شروع ہوگی، اس چھ روزہ مہم شہر بھر کے 23 لاکھ سے زاید بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
مزید پڑھ »
کورونا کے خلاف جنگ، چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیااسلام آباد : کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین سے ایک اور طیارہ طبی سامان لے کر پاکستان پہنچ گیا جبکہ 31اگست تک مزیدطبی سامان بھی چین سے پاکستان پہنچے گا
مزید پڑھ »
بی آر ٹی افتتاح کے پروگرام کی منسوخی سے متعلق خبریں بے بنیاد قرارمعاون خصوصی کامران بنگش نے بی آر ٹی افتتاح کے پروگرام کی منسوخی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا اور کہا افواہوں سے گریز کیا جائے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
لوڈشیڈنگ سے متعلق کیس: سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کی رپورٹ مسترد کر دی
مزید پڑھ »