غزہ میں ڈیڑھ سال سے فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے مگر افسوس کہ بائیڈن نیتن یاہو کو نہ روک سکے
ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کر کے بلاشبہ بائیڈن کو سبق آموز شکست دی ہے مگر اس شکست کی وجہ بائیڈن کی بحیثیت امریکی صدر اندرونی غلطیاں اور عالمی امور میں ناکامیوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔ ویسے بھی بائیڈن کی ناکامیابیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، سب سے اول تو وہ غزہ کا مسئلہ حل کرانے میں ناکام رہے مگر کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرانا چاہتے ہی نہیں تھے۔
اب ٹرمپ کا دور شروع ہو گا تو پتا چلے گا کہ ان کی غزہ کے بارے میں کیا پالیسی ہے، ویسے انھوں نے نیتن یاہو کو حکم دیا ہے کہ وہ ان کے حلف اٹھانے سے پہلے ہی غزہ پر حملے بند کردے اور جنگ بندی کا معاہدہ کر لے۔ اب دیکھتے ہیں کیا ٹرمپ بائیڈن کی طرح فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگتے ہیں یا پھر انھیں نیتن یاہو کی بربریت سے بچاتے ہیں۔
ٹرمپ کے اپنے دوستوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور بڑی بڑی باتیں کرنے سے امریکا کو تو نقصان پہنچے گا ہی ساتھ ہی ٹرمپ کی صلاحیت پر بھی شک کیا جائے گا۔ ویسے بھی وہ 80 سال کے ہو چکے ہیں چنانچہ ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ پہلے اپنے ملکی مسائل کی جانب توجہ دیں اور پھر عالمی مسائل کی جانب مائل ہوں۔ ٹرمپ پہلے صدر ہوں گے جنھوں نے یورپ سے اس کی حفاظت کے عوض معاوضہ طلب کیا ہے۔ یہ امریکی رویہ سراسر یورپی ممالک کو کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہوگا۔ امریکی منفی رویے کی وجہ سے ہی مشرقی یورپ کے کئی ممالک جو پہلے روس سے ٹوٹ کر مغربی ممالک کے حلیف بن گئے تھے اور بعد میں نیٹو کے ممبر بھی بن گئے تھے اب روس کی طرف واپس جا رہے ہیں وہ پیوتن کی پالیسیوں کو بھی کھلم کھلا سراہ رہے ہیں۔
بھارت روس کو اب بدلے ہوئے حالات میں یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ اسے پہلے کی طرح اپنا قبلہ و کعبہ مانتا ہے مگر اس کی پالیسی سراسر دوغلی ہے۔ وہ مغربی ممالک سے بھی فائدہ اٹھانے کے لیے دوستی کا ڈرامہ رچا رہا ہے۔ اس کی موقع شناس خارجہ پالیسی کی وجہ سے روس اور مغربی ممالک دونوں ہی اسے شک کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر ریپ کا الزام، نیوز چینل 15 ملین ڈالر ہرجانہ دے گاچینل اور اینکر ٹرمپ سے عوامی سطح پر معافی بھی مانگیں گے
مزید پڑھ »
سندھ میں بیروزگار نوجوانوں کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہمنصوبے سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن
مزید پڑھ »
ڈپریشن سے بچنے کے لیے چہل قدمیایک حالیہ طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چہل قدمی نہ صرف جسمانی فٹنس کو بہتر بناتی ہے بلکہ ڈپریشن سے بچنے میں بھی مددगार ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھ »
ٹرمپ 2.0: ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے عالمی معیشت پر کیا اثرات پڑیں گے؟عالمی شرح نمو کے لیے سب سے بڑی مشکل غیر یقینی کی صورتحال ہے اور غیر یقینی کی یہ صورتحال امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ صدر بننے کے بعد بڑھی ہے کیونکہ یہ علم نہیں کہ وہ کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھ »
ڈیجیٹل نیشن بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیاوزیراعظم کی سربراہی میں 17 رکنی کمیشن قائم کیا جائے گا، چاروں وزرائے اعلیٰ بھی ممبر ہوں گے، بل کا مسودہ
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی سے مذاکرات سزاؤں کیوجہ سے متاثر نہیں ہوں گے، عرفان صدیقیعمران خان کے بیانات نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات پر غور کریں گے، آؤٹ آف دی وے جاکر حل چاہتے ہیں
مزید پڑھ »