قطر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے کسی معاہدے پر پہنچنے کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی تاہم کچھ دیر پہلے حماس نے قطر میں جاری مذاکرات پر ’اطمینان‘ کا اظہار کیا تھا اور ایک اسرائیلی حکومتی عہدیدار نے بھی بی بی سی کو تصدیق کی تھی کہ بات چیت کے دوران ’حقیقی پیشرفت‘ دیکھنے میں آئی...
قطر میں حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور فریقین کی جانب سے جنگ بندی کے کسی معاہدے پر پہنچنے کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی تاہم غربِ اردن کی ایک سیاسی جماعت فلسطینی نیشنل انیشیٹو کے رہنما کو لگتا ہے کہ حماس نے جنگ بندی کے موجودہ معاہدے کو قبول کر لیا ہے۔
حماس کا کہنا ہے کہ مذاکرات ’حتمی مرحلے‘ میں داخل ہو چکے ہیں اور انھیں امید ہے کہ اس کا اختتام کسی ’واضح اور جامع‘ معاہدے پر ہوگا۔ان مذاکرات کے میزبان قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی ہیں جبکہ اسرائیلی کی نمائندگی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا اور داخلی سکیورٹی کے ذمہ دارے ادارے شاباک کے سربراہ رونن بار کر رہے ہیں۔
’حسام ابو صفیہ اسرائیل کی تحویل میں‘ غزہ کے ڈاکٹر جن کے بارے میں آئی ڈی ایف نے پہلے لاعلمی ظاہر کی تھیبی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیںاسرائیلی حکومتی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے 33 افراد کو رہا کیا جانا ہے اور اس حوالے سے ایک فہرست ان کو دی گئی ہے تاکہ تصدیق ہو سکے کہ ان میں سے کتنے افراد زندہ...
کچھ دیر پہلے قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ ’سامنے موجود مسائل کو حل کر لیا گیا ہے جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔‘ یہاں ایسی بہت سی وجوہات ہیں جن کے سبب مذاکرات خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی میت کی واپسی بھی کسی معاہدے کا حصہ ہو گی۔ قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا تھا۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک سابق افسر نے پال ایڈمز کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے مذاکرات میں حصہ لینے والے حماس اور اسرائیلی وفود ماضی میں قاہرہ میں ایک ہی سڑک پر مختلف عمارتوں میں موجود ہوتے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی پر اسرائیل کو سعودی عرب اور اسلامی دنیا کے لیے قابلِ قبول ریاست بنانے کا منصوبہ دوبارہ زیرغور ہو گا؟
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
غزہ میں جنگ بندی بہت قریب، یرغمالیوں کے حوالے سے معاہدہ بھی قریبغزہ میں جنگ بندی کے لیے قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔
مزید پڑھ »
اسرائیلی فضائی حملے میں 5 فلسطینی صحافی شہیدغزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک اسپتال میں کوریج کرنے والے صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔
مزید پڑھ »
غزہ کی آبادی جنگ میں 6 فیصد تک کم ہوگئیایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ کے نتیجے میں غزہ کی آبادی 6 فیصد تک کم ہوگئی ہے۔
مزید پڑھ »
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات جاریقطر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان وقفے کو مستحکم کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
مزید پڑھ »
غزہ میں سردی کی شدت سے 4 شیرخوار بچوں کی اموات پر اسرائیل میں جرمن سفیر بھی بول پڑےغزہ میں بچوں کی ہائپوتھرمیا سےاموات فوری جنگ بندی کے مطالبے کے لیےکافی ہونی چاہیے، جرمن سفیر
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ نے غزہ میں شہریوں کے لیے 'کوئی محفوظ جگہ نہیں' کہااقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں جاری عدم تحفظ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے، جس میں اسرائیل کے انخلا کے نئے احکامات اور فضائی حملوں کا ذکر ہے۔ او سی ایچ اے کے مطابق، شمالی غزہ اور دیر البلح گورنریٹس میں بڑے علاقے خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں المواسی میں ہڑتالوں کی اطلاع ملی ہے۔ یونیسیف نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں المواسی میں 5 نوجوان شہید ہوئے ہیں۔
مزید پڑھ »