دالیں ٹائپ 2 ذیابیطس اور دل کی بیماریوں سمیت بعض بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد دے سکتی ہیں
مغرب میں ہماری سب سے زیادہ غیر صحت مند کھانے کی عادات میں سے ایک یہ ہے کہ ہماری خوراک میں فائبر کی مقدار کافی زیادہ نہیں ہوتی ہے۔ فائبر سے بھرپورغذا کے بہت سارے فائدے ہوتے ہیں، جن میں دل کی بیماری اور جلد موت کے خطروں کا کم ہونا ہے۔
کنگز کالج لندن میں کاربوہائیڈریٹ بائیو کیمسٹری کے پروفیسر پیٹر ایلس کا کہنا ہے کہ ’جب آپ آلو کھاتے ہیں تو آپ کے خون میں شکر میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے، لیکن پھلیوں کا گلائیسیمک انڈیکس اور انسولینمک ردعمل بہت کم ہوتا ہے۔‘ سنہ 2020 میں آئرلینڈ میں ٹرنیٹی کالج ڈبلن کی ایک محقق، سوفی سیجٹ نے تجزیہ کیا اور پاستا کے غذائی مواد کا جزوی طور پر چنے کے آٹے سے تیار کردہ روایتی پاستا سے گندم کے آٹے کا موازنہ کیا۔ اس نے دیکھا کہ چنے کے پاستا میں 1.5 گنا زیادہ پروٹین، 3.2 گنا زیادہ فائبر اور آٹھ گنا زیادہ ضروری فیٹی ایسڈ ہوتے ہیں۔
لیکن جب کہ سیجٹ کی تحقیق کی بنیاد پر دال پر مبنی پاستا روایتی ’ڈورم‘ گندم کے پاستا کا ایک مضبوط مدمقابل نظر آتا ہے، لیکن یہ دیگر دالوں کے آٹے کا بھی اسی کی طرح ہونا ثابت نہیں ہوتا ہے۔ اس کی وجہ دالوں سے پاستا بنانے کے لیے درکار پروسیسنگ ہے۔ ایلِس نے کہا کہ لیکن ابھی تک تحقیق کا فقدان ہے کہ یہ کس طرح ان کے غذائیت کے مواد کو بالکل تبدیل کرتا ہے۔ ایلس نے مزید کہا کہ دال پر مبنی پاستے کی صحیح غذائیت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ دالوں کو کیسے پروسیس کیا جاتا ہے، جو کہ ہر مینوفیکچرر کے لیے مختلف ہوگا۔
اور اسی موضوع پر بات کرتے ہوئے وہ دلیل دیتے ہیں کہ دالوں کے آٹے سے بنا ہوا پاستا ’شاید صارفین کے مخصوص طبقے کی مصنوعات رہیں گی۔‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پشاور: 13 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کے ڈی این اے نمونے حاصل کرلیے گئےدوران حراست ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے تقریبا 5 ماہ قبل دھوکہ دہی اور بہانے سے بچی کو اپنے گھر لے جا کر زیادتی کا نشانا بنایا تھا: پولیس
مزید پڑھ »
ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کیلئے ہی تیار کیا گیا تھا، فردوس عاشق اعوانپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی منحرف رہنما فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس کو 9 مئی جیسے دن کے لیے ہی تیار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھ »
چربی میں کھانا پکانا آپ کے لیے کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ - BBC News اردوپاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ نہ صرف مرغی بلکہ گائے، بھینس اور بکرے کے گوشت سے نکلنے والی چربی کو پگھلا کر اس سے چکنائی حاصل کرتے ہیں اور اس سے کھانا پکاتے ہیں، چربی میں کھانا پکانا کس قدر نقصان دہ ہے اور کتنا مہنگا پڑ سکتا ہے؟
مزید پڑھ »
اسپتال کی نرس پر7 بچوں کو زہر دے کر قتل کا الزاملندن : برطانوی اسپتال کی ایک نرس پر 7 نوزائیدہ بچوں کو زہر دے کر مارنے اور دس بچوں کو زخمی کرنے کا الزام عائد کیاٰ گیا ہے
مزید پڑھ »