کیا کرونا کبھی ختم نہیں ہوگا؟
لندن: برطانیہ کے نامور سائنس دان ‘سر مارک’ نے دعویٰ کیا ہے کہ کروناوائرس کسی نہ کسی شکل میں ہمارے ساتھ موجود رہے گا، دنیا بھر سے وبا کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معتبر سائنس دان اور برطانوی سائنس ایڈوائزری گروپ کے سابق رکن سر مارک کا کہنا ہے کہ کروناویکسین مہلک وائرس پر قابو پا تو لے گی لیکن اس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ دیگر بیماریوں کی طرح ہمیں کرونا کی بھی ویکسین عام طور پر استعمال کرنی ہوگی، خاص ویکسین کے ذریعے ‘اسمال پوکس’ جیسی بیماری کو مٹایا جاسکتا ہے لیکن کرونا کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نزلے کی بیماری کے لیے ہم دوائیاں لیتے ہیں اور مرض ختم ہوجاتا ہے لیکن بعد میں دوبارہ اس کے حملے کا امکان رہتا ہے بالکل اسی طرح کرونا کا بھی علاج کرتے رہنا ہوگا، وائرس دنیا میں ہمیشہ رہے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بھی کرونا کا ہمیشہ خاتمہ نہ ممکن قرار دیا تھا۔
چند ہفتوں قبل اپنے ایک بیان میں ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا تھا کہ میں کئی بار واضح کرچکا ہوں کہ شاید ہمیں کرونا کے ساتھ ہی زندگی گزارنی پڑے گی، کرونا دوسرے وائرس سے بالکل مختلف ہے کیوں کہ یہ خود کو تبدیل کرتا رہتا ہے، موسم تبدیل ہونے سے اس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیوں کہ کرونا موسمی وبا نہیں ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
'کرونا کی وجہ سے ملکی معیشت دباؤ کا شکار ہے'لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ کروناوائرس کی وجہ سے ملکی اکانومی دباؤ کا شکار ہے، سب اپنا فرض ادا کریں، بزنس مین کمیونٹی ملکی معیشت کو کھڑا کرنے میں پیش پیش ہے۔
مزید پڑھ »
شوہر کی کرونا سے موت کا صدمہ، بیوی کی بچوں سمیت خودکشینئی دہلی : کرونا وائرس سے مرنے والے بھارتی شہری کی بیوی اور بچوں نے صدمے میں آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
مزید پڑھ »
پاک چین وزرائے خارجہ کا کرونا ویکسین کی مشترکا تیاری پر اتفاقاسلام آباد : چینی حنان میں پاک چین وزرائے خارجہ ملاقات میں کرونا کے انسداد کےلیے ویکسین کی مشترکا تیار پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھ »
کرونا صورت حال کے باعث پنجاب میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہپنجاب میں کروناصورت حال کے پیش نظر مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن پنجاب کے مختلف علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu MicroSmartLockDown COVID19
مزید پڑھ »
6 برس میں کیا سے کیا ہو گیادستور میں محدود و مجبور سی جمہوریت کی اجازت دینے کے باوجود ایوب خانی آمریت عروج پر تھی۔ حکومت نے 1963ء میں جماعت اسلامی کو لاہور میں بغیر لائوڈ سپیکر جلسہ کرنے کی اجازت دی پڑھیئےڈاکٹر حسین احمد پراچہ کا کالم: DunyaComlumns DunyaUpdates
مزید پڑھ »
وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا پختہ عزم ظاہر کیاوزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا پختہ عزم ظاہر کیا Read News SMQureshiPTI MoIB_Official ForeignOfficePk Pakistan
مزید پڑھ »