کے پی اور پنجاب کے سنگم میں پولیس اور ایف سی کی تعیناتی، عمران خان کی رہائی تحریک پر عوام کا احتجاج شدت اختیار کرتا ہے

سیاسی خبریں

کے پی اور پنجاب کے سنگم میں پولیس اور ایف سی کی تعیناتی، عمران خان کی رہائی تحریک پر عوام کا احتجاج شدت اختیار کرتا ہے
عمران خانرہائیاحتجاج
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 10 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 47%
  • Publisher: 53%

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کریں ہم کھولیں گے۔

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت جتنے بھی راستے بند کریں ہم کھولیں گے۔ وزیراعلی پشاور ٹول پلازہ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے، عوام کا سمندر دیکھ لیں۔ علی امین نے کہا کہ جتنے بھی راستے بند کریں ہم کھولیں گے، جتنا وقت لگ جائے ڈی چوک پہنچنا ہے، جتنا چاہے تشدد کرلیں عوام نکل چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کا کہا تھا کہ عمران خان کی رہائی سمیت تمام مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک پر بیٹھیں

گے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق کتنی ہی سڑکیں بلاک کی جائیں یا پھر کنٹینر لگائی جائیں، اسلام آباد پہنچ کر احتجاج کریں گے اور مطالبات منوائیں گے، راستے کھولنے کیلیے سرکاری نہیں بلکہ پرائیوٹ مشینری ساتھ لے کر جائیں گے۔ اُدھر وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد میں کسی کو بھی احتجاج یا دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر موٹر ویز، ہائی ویز اور اسلام آباد جانے والے راستوں کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند اور مری روڈ کو کھود دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور سے اسلام آباد اور پشاور سے دارالحکومت جانے والے موٹرویز کو بھی بند جبکہ پولیس اور ایف سی نفری کو کے پی اور پنجاب کے سنگم میں تعینات کردیا گیا ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

عمران خان رہائی احتجاج ڈی چوک اسلام آباد وفاقی حکومت خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنوں اور جلسوں کی شرط پر ہوئی، عظمی بخاریپی ٹی آئی کی سیاسی پیدائش احتجاج، دھرنوں اور جلسوں کی شرط پر ہوئی، عظمی بخاریعمران خان کی سیاسی زندگی ڈیل اور ڈھیل کے گرد گھوم رہی ہے، وزیراطلاعات پنجاب
مزید پڑھ »

حکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیاحکومت کی عمران خان کو مستقبل میں ممکنہ ریلیف سے متعلق یقین دہانیاں، بانی پی ٹی آئی نے اتفاق نہ کیاعمران خان 24 نومبرکے احتجاج کی کال واپس لینے کیلئے آج اپنی رہائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے لیکن حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے انکار کردیا
مزید پڑھ »

بھارت سے چلنے والی آلودہ ہواؤں کی وجہ سے لاہور پھر فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیابھارت سے چلنے والی آلودہ ہواؤں کی وجہ سے لاہور پھر فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیاپنجاب اور کے پی میں سانس لینے میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ ناک کان اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہوگیا ہے:ماہرین
مزید پڑھ »

مریم پنجاب کے اسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں لیکن اپنا علاج باہر سے کراتی ہیں: بیرسٹف سیفمریم پنجاب کے اسپتالوں کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں لیکن اپنا علاج باہر سے کراتی ہیں: بیرسٹف سیفمریم نواز کا یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے اسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے: مشیر اطلاعات کے پی
مزید پڑھ »

پی ٹی آئی کے مظاہرے غیرمنظم، احتجاج کیلئے کوئی حکمت عملی ہی نہیں، شیر افضل کی قیادت پر تنقیدپی ٹی آئی کے مظاہرے غیرمنظم، احتجاج کیلئے کوئی حکمت عملی ہی نہیں، شیر افضل کی قیادت پر تنقیدپی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کی رہائی کیلئے مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے، قیادت کے پاس احتجاج کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے: شیر افضل مروت
مزید پڑھ »

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیںبشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیںبشریٰ بی بی نے اجلاسوں میں عمران خان کا پیغام پی ٹی آئی عہدیداروں تک پہنچایا اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے جہدو جہد تیز کی جائے: ذرائع
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 02:10:52