کے پی کے میں کورونا کے 71 نئے کیسز رپورٹ، 98 افراد جاں بحق
پشاور: محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 2 نئے کیسز طورخم بارڈر کے حوالے سے بنائے گئے قرنطینہ سینٹر سے بھی رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد بڑھ کر 1864 ہوگئی جب کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 98 ہوگئی۔
محکمہ صحت کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کورونا وائرس سے چارجاں بحق افراد کا تعلق پشاور اور ایک کا سوات سے ہے جب کہ صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایل آر ایچ کے مزید چار ڈاکٹرز اور ایک کلاس فور کورونا سے متاثر ہوگئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کورونا سے متاثرہ چاروں فیمیل ڈاکٹرز ہیں جن میں دو ٹی ایم اوز اور دو ایچ اوز شامل ہیں مذکورہ ڈاکٹرز مختلف وارڈز میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ کلاس فور ایڈمن آفس میں ڈیوٹی پر مامور تھا جوکہ کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے۔ متاثرہ اسٹاف کو گھروں اور ہاسٹل میں کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے وار جاری، 268 افراد جاں بحق، 12644 افراد متاثرلاہور: (دنیا نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں چند روز کے دوران تیزی سے اضافہ ہونے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 12644 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 268 افراد چل بسے ہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 11ہزار 940 ہوگئی،253 افراد جاں بحقکورونا سے ہونے والی اموات اور صوبوں میں کیسز کی تازہ تفصیلات یہاں جانئے: AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی،256 افراد جاں بحقپاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرگئی۔۔۔ اب تک کتنے افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں؟ تفصیلات یہاں جانیئے: AajNews AajUpdates Coronavirus COVID19
مزید پڑھ »
کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 328 ہوگئی، 281 جاں بحق | Abb Takk News
مزید پڑھ »