ایک سابق گینگسٹر اور بینک ڈکیت جو پہلے ایک نائٹ کلب کا مالک بنا، پھر سیاست دان اور اب حکومت کا حصہ بنتے ہوئے وزارت کے عہدے تک پہنچ گیا۔
جنوبی افریقہ کے صدر سرل رامافوسا نے 29 مئی کو ہونے والے انتخابات میں اپنی جماعت افریقن نیشنل کانگریس کی اکثریت کھونے کے بعد جب ایک اتحادی حکومت قائم کی تو انھوں نے پیٹریاٹک الائنس کے سربراہ گائٹن مکینزی کو بھی وزارت کا عہدہ سونپا۔
2013 میں گائٹن نے سرکاری نشریاتی ادارے ایس اے بی سی کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’میری جیب میں شاید 12 رینڈ ہوں گے لیکن میرے ذہن میں ایک ارب رینڈ تھے۔ اور یہی بات عام لوگ سمجھ نہیں پاتے۔ وہ اس چیز پر دھیان دینے کے بجائے کہ وہ کیسے کسی چیز کو پا سکتے ہیں اس نکتے پر مرکوز رہتے ہیں کہ ان کے پاس کیا نہیں ہے۔‘
آج کل ان کی شہرت ایک سیاست دان کے طور پر ہے جنھوں نے ’پیٹریاٹک الائنس‘ نام کی جماعت کا آغاز 2013 میں کونینے کے ساتھ مل کر کیا تھا جو نائب سربراہ ہیں۔ سیاسی تجزیہ کار کگیسو پوئی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ یقین کرنا چاہتے ہیں اور اپنے جیسے پس منظر سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کو جب یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں کہ ہاں ہم ایسے ہی ہیں تو ان کو اچھا لگتا ہے۔ صدر زوما، صدر ٹرمپ جیسی شخصیات اسی طرح کی مثالیں ہیں۔‘
گائٹن پر دوغلے پن کا الزام بھی لگا۔ ان کے نقاد کہتے ہیں کہ 2013 کے ایک انٹرویو میں انھوں نے زمبابوے سمیت افریقہ کے دیگر حصوں سے آنے والے تارکین وطن کو جنوبی افریقہ کی معیشت کا لازمی حصہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ ’مسئلہ ہمارے ساتھ، سیاہ فاموں کے ساتھ ہے، کیوں کہ ہم کاہل ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ ’بچوں کی زندگیاں کھیلوں کی مدد سے تبدیل ہو سکتی ہیں۔ کھیلتا ہوا بچہ عدالت سے دور رہتا ہے۔‘
گزشتہ سال تک گائٹن مکینزی وسطی کارو کے میئر تھے اور ان پر یہ الزام عائد ہوا تھا کہ انھوں نے 2022 میں ایک گالا کے دوران عوامی سہولیات کے لیے جمع کیے جانے والے تین ملیئن رینڈ کے فنڈ میں بے ضابطگیاں کیں۔ تاریخ کا دھارا موڑنے والے اُس عالمی رہنما کی رہائی کی کہانی جنھیں ’دنیا کی نظروں سے چھپا کر‘ 27 سال قید رکھا گیا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 4 رنز سے ہرا دیابنگلہ دیش کی جانب سے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 114 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز بناسکی
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: کس میں کتنا ہے دم؟ چوکرز کے نام سے مشہور ٹیم جنوبی افریقہجنوبی افریقہ دنیائے کرکٹ کی ایک مضبوط ٹیم ہے جو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں گروپ ڈی میں شامل ہے۔
مزید پڑھ »
ٹی 20 ورلڈ کپ: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم سری لنکاآئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں سابق عالمی چیمپئن سری لنکا آج جنوبی افریقہ کے خلاف نیویارک میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔
مزید پڑھ »
ڈنمارک کی وزیر اعظم پر حملہ کرنے والا شخص گرفتار: ’اس واقعے کے بعد وزیر اعظم صدمے میں ہیں‘ڈنمارک کی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ کوپن ہیگن کی ایک گلی میں وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن پر ہونے والے حملے کے بعد وہ 'صدمے' میں ہیں۔
مزید پڑھ »
شردھا کپور نے سلمان خان کے ساتھ فلم کی آفر کیوں ٹھکرا دی؟بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور نے 16 سال کی عمر میں سپر اسٹار سلمان خان کے ساتھ ڈیبیو کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔
مزید پڑھ »
فرینک ڈک ورتھ: جوہری صنعت کے ریاضی دان جنھوں نے بارش سے متاثرہ کرکٹ میچوں کو ہمیشہ کے لیے بدل دیابارش سے متاثرہ کرکٹ میچوں کو نتیجہ خیز بنانے والے ریاضی دان فرینک ڈکورتھ 84 سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔
مزید پڑھ »