ٹی 20 ورلڈ کپ: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم سری لنکا

پاکستان خبریں خبریں

ٹی 20 ورلڈ کپ: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم سری لنکا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 75 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 63%

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں سابق عالمی چیمپئن سری لنکا آج جنوبی افریقہ کے خلاف نیویارک میں اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

سال 2014 کی عالمی چیمپئن سری لنکا جسے لنکن ٹائیگرز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ دنیائے کرکٹ کی ایک مضبوط ٹیم ہے اور ٹرافی کیسے جیتتے ہیں یہ لنکن ٹائیگرز کو معلوم ہے تاہم حالیہ کچھ عرصے کی کارکردگی سے یہ ٹیم اس وقت گمنامی میں چلی گئی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شریک ہیں اور ماہرین کرکٹ کئی بڑی ٹیموں کو فائنل فور کے لیے فیورٹ قرار دے رہے ہیں مگر آئی لینڈرز کو کوئی بھی فیورٹ ٹیموں میں شامل نہیں کر رہا۔سری لنکا ان تین ٹیموں میں شامل ہے جس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تین فائنل کھیلے ہیں، مگر 2014 میں ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپئن بننے کے بعد وہ اس کے بعد ہونے والے کسی بھی عالمی کپ میں سیمی فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کر سکی۔

آئی لینڈرز کو سب سے پہلے 2009 کے ایونٹ میں پاکستان نے فائنل میں ہرایا پھر 2012 میں ویسٹ انڈیز نے ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور کیا۔ 2014 میں سری لنکا کرکٹ ٹیم بحران کا شکار ہوئی اور ٹورنامنٹ کے دوران ہی قیادت تبدیل کرکے لیستھ مالنگا کے حوالے کی گئی لیکن یہ تبدیلی لنکن ٹائیگرز کو ایسے راس آئی کہ فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر کے عالمی چیمپئن کے روپ میں دنیا کے سامنے آئے۔

تاہم لیجنڈ کرکٹرز کمار سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے ٹیم تنزلی کا شکار ہے اور اب تک جان نہیں پکڑ سکی۔ گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں اس کو بنگلہ دیش اور افغانستان نے بھی تر نوالہ سمجھ کر شکار بنایا۔ ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد آئی لینڈرز کو کرکٹ بورڈ میں سیاسی مداخلت پر آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ اس ورلڈ کپ میں سری لنکا گروپ ڈی میں شامل ہے اور اس کو آگے جانے کے لیے جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش جیسی ٹیموں کا تختہ الٹنا ہوگا۔ٹی 20 ورلڈ کپ: کس میں کتنا ہے دم؟ چوکرز کے نام سے مشہور ٹیم جنوبی افریقہدوران میچ تماشائی میدان میں داخل ہوا اور روہت شرما کو گلے لگا لیا، پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیںاعظم خان نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد بڑا قدم...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم ویسٹ انڈیزٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم ویسٹ انڈیزٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہو رہا ہے ویسٹ انڈیز دو بار کا ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپئن ہے۔
مزید پڑھ »

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم افغانستانٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم افغانستانٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز یکم جون سے امریکا میں ہو رہا ہے اس میں شریک افغانستان کی ٹیم گروپ سی میں شامل ہے۔
مزید پڑھ »

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم پاپوا نیوگنیٹی 20 ورلڈ کپ 2024: کس میں کتنا ہے دم؟ ٹیم پاپوا نیوگنیٹیم پاپوا نیوگنی وہ ٹیم ہے جو دوسری بار کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک ہو رہی ہے جس نے میگا ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے بڑی ایسوسی ایٹس ٹیموں کو ہرایا۔
مزید پڑھ »

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیاٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیاآل راؤنڈر ونیندو ہسرنگا کپتان اور چارتھ اسالنکا نائب کپتان مقرر
مزید پڑھ »

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے پہلی ٹیم امریکا روانہٹی 20 ورلڈ کپ کیلیے پہلی ٹیم امریکا روانہآئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ یکم جون سے شروع ہو رہا ہے میگا ایونٹ میں شرکت کیلیے پہلی ٹیم نے امریکا کے لیے اڑان بھر لی ہے۔
مزید پڑھ »

پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے، سابق کپتانپاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے، سابق کپتانقومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جانے کا پورا موقع ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 17:32:24