گجرات میں مونس الہٰی کے خلاف مقدمے میں ریلیف

سیاسی خبریں

گجرات میں مونس الہٰی کے خلاف مقدمے میں ریلیف
MUNAS AL-LAHIPTICASE
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 44%
  • Publisher: 53%

عدالت نے گجرات میں مونس الہٰی کے خلاف درج مقدمہ میں عدالت نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما مونس الہٰی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا اور انہیں گجرات میں درج مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا فیصلہ عدالت نے واپس لے لیا۔ گجرات کے سیشن مجسٹریٹ سیف اللہ تارڑ نے مونس الہٰی کی والدہ بیگم قیصرہ الہٰی کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنما مونس الہٰی کے خلاف گجرات میں درج قتل اور معاونت کا مقدمہ جھوٹا ثابت ہو گیا جہاں عدالت نے مدعی اور گواہان کے بیانات حلفی کے بعد مونس الہٰی کو

اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ مقدمے کے مدعی محمد اکرم اور گواہان محمد اسجد اور سجاد اشرف نے عدالت میں اپنے بیان حلفی جمع کروا دیے ہیں اور مدعی محمد اکرم نے سیشن مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں کہا کہ مونس الہٰی پر ہم نے کبھی کوئی الزام نہیں لگایا۔ مدعی محمد اکرم کا کہنا تھا کہ مونس الہٰی کا اس مقدمے سے کوئی تعلق یا واسطہ نہیں ہے، ہم اس معاملے میں مونس الہٰی کے خلاف کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے مذکورہ وارنٹ غیر قانونی طور پر حاصل کیا ہے لہٰذا مونس الہٰی کے خلاف وارنٹ گرفتاری معطل کیے جائیں۔ درخواست گزار بیگم قیصرہ الہٰی نے کہا کہ مذکورہ مقدمے کا اندراج 29 جون 2023 کو ہوا جبکہ مونس الہٰی 28 دسمبر 2022 سے بیرون ملک مقیم ہیں، بدنیتی کی وجہ سے مونس الہٰی کو اس کیس میں شامل اور بعد ازاں اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ سیشن مجسٹریٹ نے فیصلے میں کہا کہ مدعی اور گواہان کے بیانات کے بعد عدالت نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج گجرات نے نظرثانی کے لیے معاملہ واپس اسی عدالت کو واپس بھجوا دیا تھا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

MUNAS AL-LAHI PTI CASE LAHORE JUSTICE COURT

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لاہور: جماعت اسلامی کا 17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاج کا اعلانلاہور: جماعت اسلامی کا 17 جنوری کو مال روڈ پر احتجاج کا اعلانبجلی بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دیئے جانے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج ہوگا، ضیا الدین انصاری
مزید پڑھ »

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمات لڑنے والے اسپیشل پراسیکیوٹر عہدے سے مستعفیڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مقدمات لڑنے والے اسپیشل پراسیکیوٹر عہدے سے مستعفیجیک اسمتھ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف 4 اہم مقدمات سے میں سے 2 میں نومنتخب امریکی صدر کو مجرم قرار دینے کے حق میں دلائل دیے
مزید پڑھ »

اسرائیل فوجی کو برازیل سے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہےاسرائیل فوجی کو برازیل سے باہر نکالنے میں مدد کرتا ہےایک سابق اسرائیلی فوجی کو برازیل سے باہر نکالنے میں مدد کی گئی ہے جس کے خلاف غाजہ میں جنگ کی جرائم کے الزام میں قانونی کاروائی شروع کی گئی تھی۔
مزید پڑھ »

घر – خواتین کے لیے خطرناक جگہघر – خواتین کے لیے خطرناक جگہاقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کے خلاف تشدد اور استحصال کے سب سے زیادہ واقعات ان کے گھروں میں پیش آ رہے ہیں
مزید پڑھ »

وقیع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پائیدار امن کے لیے تعاونوقیع دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پائیدار امن کے لیے تعاونمحسن نقوی اور علی امین گنڈاپور نے پشاور میں ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
مزید پڑھ »

انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان سے اشیا برآمدانسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان سے اشیا برآمدIFAI گجرات کمپوزٹ نے انسانی اسمگلنگ کے ایک کاروبار میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جعلی پاسپورٹس، ویزے، اور دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-16 01:12:17