اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کے خلاف تشدد اور استحصال کے سب سے زیادہ واقعات ان کے گھروں میں پیش آ رہے ہیں
بچپن سے اپنے گھر کی خواتین اور بڑے بوڑھوں سے سنتے آئے ہیں کہ عورت کے لیے سب سے محفوظ گہ اس کا گھر ہے۔ بچوں کو بھی بچپن سے یہ ہی سمجھایا اتا ہے کہ گھر سب سے محفوظ گھر ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ گھر کا تصور ہی انسان کو پُرسکون ماحول، تحفظ اور محبت کا احساس دلاتا ہے، لیکن گھر جو عمومی طور پر سکون اور تحفظ کی جگہ سمجھا جاتا ہے، بہت سی خواتین کے لیے سب سے زیادہ خطرناک مقام ثابت ہوتا ہے۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ گھر کی چار دیواری کے اندر ہی بہت سی خواتین کو جسمانی، ذہنی اور جذباتی استحصال کا سامنا
کرنا پڑتا ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کے خلاف تشدد اور استحصال کے سب سے زیادہ واقعات ان کے اپنے گھروں میں پیش آتے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ خواتین کے لیے ان کا گھر ہی سب سے ’خطرناک جگہ‘ ہے۔ ایک سال کے اعدادوشمار کے مطابق 85 ہزار خواتین کو مردوں نے دانستہ طور پر قتل کیا۔ جن میں سے 60 فی صد خواتین اپنے ساتھی یا خاندان ہی کے کسی فرد کے ہاتھوں ماری گئی تھیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ہر جگہ خواتین اور لڑکیاں صنفی بنیاد پر تشدد کی اس انتہائی شکل سے متاثر ہو رہی ہیں اور کوئی خطہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نجی اور گھریلو زندگی میں جہاں خواتین کو سب سے زیادہ محفوظ ہونا چاہیے، وہیں وہ جان لیوا تشدد کا سامنا کرتی ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ دنیا بھر میں روزانہ تقریبا 140 خواتین اور لڑکیاں اپنے شریک حیات یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ہلاک ہو رہی ہیں۔ یہی نہیں، بلکہ مذکورہ رپورٹ کے اعداد و شمار تو صرف ایک جھلک ہیں کیوں کہ تمام خواتین کی ہلاکتوں کو ریکارڈ نہیں کیا جاتا اور تمام اموات کو درست طور پر قتلِ نسواں کے طور پر درج بھی نہیں کی جاتی۔ اس کے علاوہ پھر بہت سے علاقے ایسے بھی ہیں جہاں پر معلومات تک رسائی بھی ممکن نہیں ہوتی
خواتین تشدد استحصال خانوادہ اقوام متحدہ رپورٹ
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گھر، خواتین کے لیے خطرناک جگہ؟اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ کے مطابق، خواتین کے خلاف تشدد اور استحصال کے زیادہ تر واقعات ان کے گھروں میں پیش آتے ہیں۔
مزید پڑھ »
بھارت کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کیلئے پاکستان کی ضرورتبھارتی ٹیم کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پاکستان کی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف بقیہ دو ٹیسٹ میچز میں فتح حاصل کرنی ہوگی۔
مزید پڑھ »
امریکی سفارتخانہ نے خواتین کے حقوق کے لیے افغان حکومت کو تنبیہ دیامریکی سفارتخانہ نے افغان حکومت سے خواتین کے خلاف ناانصافی پر مبنی پالیسیوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین پر مظالم کا عالمی سطح پر دور رس اثرات ہوتا ہے۔
مزید پڑھ »
چیئرمین پیپلز پارٹی کا خطاب لیاری میں خواتین کے لیے پنک فٹبال اسٹیڈیم کے افتتاح پرچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لیاری میں پنک فٹبال اسٹیڈیم کے افتتاح پر خواتین کی ترقی کا خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو خواتین کی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھ »
اقوام متحدہ کی رپورٹ: گھر کو خواتین کے لئے سب سے خطرناک جگہاقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2023 میں تقریباً 140 خواتین اور لڑکیاں اپنے شریک حیات یا خاندان کے ہاتھوں ماری گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
عرفی جاوید نے اپنا تھری ڈی بٹر فلائی ڈریس 3.66 کروڑ روپے میں فروخت کے لیے پیش کردیامداحوں اور بالی ووڈ ستاروں نے لباس کو میٹ گالا کے لیے تیار قرار دیا، جس سے یہ فیشن کی دنیا میں اپنی جگہ مضبوط کر گیا
مزید پڑھ »